• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 22, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

اب 80 اور 90 کی دہائی تو ہے نہیں کہ جیل جانے پر سیاست دانوں کو 'سیاسی ہیرو' قرار دے دیا جائے۔ حالیہ مثال عوام کے سامنے شہباز گل کی ہے۔ جیل سے واپسی کے بعد نہ ان کی طبیعت ٹھیک ہوئی، نہ ہی وہ سیاست میں اتنے سر گرم ہیں۔

وجیہہ اسلم by وجیہہ اسلم
جنوری 27, 2023
in تجزیہ
29 0
1
گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے فواد چودھری کو کیوں گرفتار کیا گیا؟
34
SHARES
161
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فواد چودھری کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو ایسا کیا کہہ دیا تھا؟ فواد چودھری نے بغاوت کر دی؟ فواد چودھری نے تنقید نہیں، آئین کی توہین کی ہے؟ فواد چودھری کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا؟ سارا دن گزر گیا ٹی وی سکرینوں اور سوشل میڈیا پر ایک سیاسی گرفتاری پر اتنا ہنگامہ؟ اس سب معاملے میں سب سے ہولا ہاتھ سابق وزیر اعظم عمران خان نے رکھا۔ اپنے خطاب میں بس دو فقرے فواد چودھری کے بارے میں بولے اور پھر شکر ہے انہیں باجوہ صاحب کی یاد آ گئی۔

فواد چودھری کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے موبائل فون کی لائیو لوکیشن سے انہیں ٹریس کیا۔ تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو اپنے موبائل کی لائیو لوکیشن بند کر دینی چاہئیے ورنہ یہ اب 80 اور 90 کی دہائی تو ہے نہیں کہ جیل جانے پر سیاست دانوں کو ‘سیاسی ہیرو’ قرار دے دیا جائے۔ حالیہ مثال عوام کے سامنے شہباز گل کی ہے۔ جیل سے واپسی کے بعد نہ ان کی طبیعت ٹھیک ہوئی، نہ ہی وہ سیاست میں اتنے سر گرم ہیں۔ ہاں مگر کبھی کبھی ٹویٹر پر دعاؤں کے لئے شکریہ کی ٹویٹ ضرور کرتے ہیں۔

RelatedPosts

‘عمران خان کے کارناموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے’

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

Load More

سیاست میں ایک عام اور سیدھا سا نظام واضح طور پر رائج ہو گیا ہے؛ ‘جس کی لاٹھی اس کی بھینس’۔ یہاں لاٹھی کے لفظ کو محاورے کے تناظر میں ہی دیکھا جائے۔ جو قارئین اسے محاورہ نہیں سمجھ رہے وہ شعور کے اعلیٰ مقام پر ہیں۔

فواد چودھری کی سیاسی کشتی میں دراصل سوراخ تحریک انصاف کے 43 قومی اسمبلی کے اراکین کی وجہ سے ہوئے۔ ان میں سے 22 جنرل نشستوں اور 21 مخصوص نشستوں کے ممبران کا الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا ایک اہم کڑی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ چند روز کے بعد حل کر ہی دینا تھا۔ راجہ ریاض کو گھر بھیجنے کے چکر میں خود ساری تحریک انصاف راجہ پرویز اشرف کے ہاتھوں گھر چلی گئی۔

43 ممبران کے استعفے منظور ہونے اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی طرف سے دونوں صوبوں میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے ادارے اور چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو فون کیا جاتا ہے اور ایک کلرک کی طرح بیٹھ کر دستخط کر دیتے ہیں۔ آپ اتنے کمزور ہیں تو گھروں میں جا کر بیٹھیں۔ چیف الیکشن کمشنر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت میں جو لوگ لگائے جا رہے ہیں یہ عارضی ہیں، بادشاہی سدا نہیں رہتی۔ ہم تب تک آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک قرار واقعی سزا نہ دے دیں۔ الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے ممبران، ان کے خاندانوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ ہوا تو آپ واپس یہ زیادتیوں کا سلسلہ ان پر کرنا پڑے گا۔

اصل بات تو یہ ہے کہ رات کے اندھیرے میں ہونا کچھ تھا مگر صبح کے اجالے میں ہو کچھ اور گیا۔ کہانی مختصر سی یہ ہے کہ منگل کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد رات گئے زمان پارک کے باہر جمع ہو گئی۔ فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، گرفتار کرکے دکھائیں۔ عمران خان کو گرفتار کرنا ایک سازش ہے، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بس پھر راتوں رات اسلام آباد میں مقدمہ درج اور صبح گرفتار۔ عوام کے لئے کوئی حیرانی کی بات نہیں، سیاسی گرفتاریاں تو ایسی ہی ہوتی ہیں۔

فواد چودھری نے سیاست کا آغاز ہی ملک کے سب سے اعلیٰ ادارے کی زیر نگرانی کیا جس سے ان کی سیاست میں دانائی اور ہوشیاری کا عنصر نظر آتا ہے۔ ان کے سیاسی سفر پر ایک نظر ڈالی جائے تو عام انتخابات 2002 میں پی پی 25 جہلم سے بطور آزاد امیدوارحصہ لیا مگر ناکام رہے۔ جنوری 2012 میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔ اپریل 2012 میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں خصوصی معاون برائے سیاسی معاملات مقرر کیا۔ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 63 جہلم سے ق لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔ جون 2016 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ 2016 ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا مگر ناکام رہے۔ 2018 کے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔ اتنی جدوجہد کے بعد 2018 میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ ملا۔ سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ چودھری افتخار حسین اور سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین کے بھتیجے ہیں۔

سیاست ہے کیا اور کیسے کی جاتی ہے؟ اس کی تربیت انہوں نے دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں میں شمولیت اختیار کر کے حاصل کی۔ پہلے جنرل پرویز مشرف، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق اور اب تحریک انصاف سے ہدایات لے رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ درجے کے سیاست دانوں کے ساتھ کام کرنے کا فائدہ کمرہ عدالت میں اس وقت ہوا جب انہوں نے معزز جج کے سامنے بیان دیا کہ وہ جو بولتے ہیں ‘وہ جماعت کی پالیسی ہوتی ہے’ اور ان کے خلاف کوئی مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ اگر یہ جماعت کی پالیسی ہے تو گرفتار تو پھر جماعت کے سرپرست اعلیٰ کو ہونا چاہئیے تھا۔ سیاسی گرفتاری ایک سیاست دان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ نہیں، عام عوام کو اس بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔ عوام یہ سوچے کہ دو وقت کی روٹی کے لئے پیسے کیسے کمانے ہیں۔

Tags: الیکشن کمیشن آف پاکستانپاکستان تحریک انصافپی ٹی آئیچیف الیکشن کمشنرفواد چودھریفواد چودھری کی سیاستفواد چودھری گرفتار
Previous Post

فواد چودھری پہلے گرفتار ہو جاتا تو پنجاب اسمبلی تحلیل نہ ہوتی، پرویزالہی

Next Post

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

وجیہہ اسلم

وجیہہ اسلم

وجیہہ اسلم صحافت سے وابستہ ہیں۔

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 21, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

Comments 1

  1. Ayesha Saghir says:
    2 مہینے ago

    طنز اور شرارت سے بھری شاندار تحریر

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In