عمران کے خلاف پی ایم ایل این ریفرنس پی ٹی آئی کا چیف ای سی پی کے خلاف احتجاج نواز شریف نے حمزہ کو طلب کر لیا۔

عمران کے خلاف پی ایم ایل این ریفرنس پی ٹی آئی کا چیف ای سی پی کے خلاف احتجاج نواز شریف نے حمزہ کو طلب کر لیا۔

عمران خان کی نااہلی کا معاملہ منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ گاڑی کو اس کی منزل پر پہنچانے کیلئے موڑ دیا گیا ہے۔ نااہلی کے راستے میں سپریم کورٹ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ نیوٹرلز زیادہ فعال نہیں اور سپریم کورٹ آٹو پر چل رہی ہے، اعزاز سید



 



اس وقت سب سے بڑا معاملہ یہ ہے کہ عمران خان آئندہ الیکشن لڑ پائیں گے یا نہیں، نومبر میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی یا نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں۔ اور کیا سپریم کورٹ وفاقی حکومت کو آرام کیساتھ چلنے دے گی یا نہیں۔



 



میں نہیں سمجھتا کہ "نیوٹرلز" میں اب عمران خان کیلئے کوئی نرم گوشہ ہے اور نہ ہی وہ اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ " نیوٹرلز" کیساتھ مذاکرات میں کوئی لین دین کرسکیں وہ جو ٹائم تھا وہ عمران خان نے اپنی طاقت کے زعم پر ضائع کیا ہے، مزمل سہروردی



 



حمزہ شہباز کا پنجاب میں ن لیگ کی سیاست میں ایک عمل دخل ہے ضمنی انتخابات کی ذمہ داریاں انکو سونپی جاتی ہیں۔ 3 ضمنی الیکشن سر پر ہیں 11 سیٹیں جو خالی ہوئی ہیں ان میں 5 پنجاب میں ہیں۔ ضنمی انتخابات کیسے لڑنا ہے اس لئے حمزہ اور نوازشریف میں۔۔