کترینہ کیف کے معصوم سوال نے امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا

کترینہ کیف کے معصوم سوال نے امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا
اداکارہ کترینہ کیف کے معصوم سے سوال نے امیتابھ بچن کو سب کے سامنے لاجواب کردیا۔ معروف اداکار امیتابھ بچن گزشتہ دو دہائیوں سے ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ گیم شو کے میزبان ہیں اور اس شو میں کئی بالی ووڈستارے اپنی قسمت آزمائی کے لیے آچکے ہیں۔ حال ہی میں شو کے سیزن13 میں اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف نے بھی شرکت کی ہے۔

گیم کا آغاز کرنے سے قبل میزبان امیتابھ بچن نے کترینہ کیف سے دریافت کیا کہ انہوں نے گیم جیتنے کے لیے کیا تیاری کی ہے؟

اس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے تھوڑا تاریخ، تھوڑا جغرافیہ کا اعادہ کیا اور تھوڑا گوگل کی مدد سے بھی معلومات حاصل کی ہیں۔‘



اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ مجھے جو کچھ آتا ہے اس کا جواب دے دوں گا۔ ویسے یہ گیم جیتنے کے لیے آئی ہیں۔

اسی دوران کترینہ کیف نے گیم میں لائف لائن سے متعلق سوال کر کے میزبان امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا۔ اداکارہ نے پوچھا کہ ’’کیا یہ لائف لائن ہم ایک بار استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ہر سوال کے جواب کے لیے؟‘‘

کترینہ کیف کے اس معصوم سے سوال پر امیتابھ بچن بالکل خاموش ہو گئے اور حیرانی میں اداکارہ کو دیکھنے لگے۔

دوسری جانب اکشے کمار کترینہ کے سوال پر اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سر یہ بہت دلچسپ سوال ہے اور ایسا سوال آپ کے شو میں کبھی کسی نے نہیں پوچھا ہوگا۔‘‘