’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کے چائلڈ آرٹسٹ 20 برس بعد کیسے لگتے ہیں؟

’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کے چائلڈ آرٹسٹ 20 برس بعد کیسے لگتے ہیں؟
بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’ کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کے چائلڈ آرٹسٹ جبران خان اور مالویکا راج 20 برسوں میں اتنے بدل گئے کہ دونوں کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔

بالی ووڈ ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر کی سپر ہٹ فلم ’’ کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کو ریلیز ہوئے 20 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ 20 برس بعد بھی اس فلم کو لوگ بھلانہیں سکے ہیں۔

فلم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ہرتھیک روشن، جیا بچن، کاجول اور کرینہ کپور نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم جہاں ان فنکاروں کی اداکاری کو سراہا گیا تھا وہیں ’’ کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کے دونوں چائلڈ آرٹسٹ جبران خان اور مالویکا راج نے بھی لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Jibraan Khan (@jibraan.khan)






جبران خان نے فلم میں شاہ رخ خان کے بیٹے ’’کرش‘‘ کا کردار ادا کیا تھا جب کہ مالویکا راج کاجول کی چھوٹی بہن ’’پوجا‘‘ بنی تھیں۔

تاہم اب ان دونوں اداکاروں کو پہچاننا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔ فلم کے 20 برس مکمل ہونے پر اداکار جبران خان اور مالویکا نے فلم میں اپنے اپنے مناظر کو دوبارہ ری کریٹ کرکے ’’ کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کی یادیں تازہ کی ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Malvika Raaj (@malvikaraaj)






اب یہ دونوں بچے بڑے ہو کر کیسے لگتے ہیں، دیکھیں ان کی تصویری جھلک۔