• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, جنوری 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اعظم سواتی داد رسی کے لئے قلندر کے آستانے پر!

ابے نادان تجھے اتنا بھی علم نہیں کہ تُو استعمال ہو رہا ہے۔ یہ جعلی فلم تجھے پی ٹی آئی کے لونڈوں لپاڑوں نے پاٹے کے اشارے پر بنا کر بھیجی اور تُو نے کھڑکا ڈالی ایک اور پریس کانفرنس۔ اب پاٹے اور اس کے چمچے اس وقوعے کو کیش کروا رہے ہیں جو سرے سے ہوا ہی نہیں!

محمد شہزاد by محمد شہزاد
نومبر 8, 2022
in میگزین
37 1
0
اعظم سواتی داد رسی کے لئے قلندر کے آستانے پر!
44
SHARES
209
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

‘بہت ظلم ہوا میرے ساتھ سرکار۔ انہوں نے میرے۔۔۔’ سواتی کو قلندر نے ہاتھ کے اشارے سے روک دیا۔

‘ساری کتھا اس ملک کے بچے بچے کو رٹی ہوئی ہے۔ تجھے ننگا کیا تیرے گھر میں بیوی، بیٹی، نواسیوں کے سامنے۔ تیری ننگی فلم بنائی گئی۔ تجھے مارا پیٹا گیا۔ یہ تھا فلم کا پہلا حصہ۔ اس کے بعد تو نے سیکوئل تیار کیا جس میں تیری اور تیری بیوی کی ننگی فلم تیری بیٹی کے سیل فون پر نامعلوم نمبر سے بھیجی گئی۔ تُو زندہ لاش ہے۔ ہر گھنٹے کے بعد مرتا ہے، پھر جیتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ باجوے اور چیف جسٹس سے انصاف مانگتا ہے۔ ٹھیک کہہ ریا ہوں نا؟ حالانکہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔’ قلندر سواتی سے مخاطب تھا۔

RelatedPosts

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

Load More

‘جی سرکار۔’ سواتی سر جھکاتے ہوئے بولا۔
‘سرکار یہ کیوں ہو رہا ہے میرے ساتھ اور کون ہے اس کے پیچھے؟’

‘سواتی میں بھی تیری طرح ایک گناہ گار انسان ہوں۔ بھلے دنیا مجھے قلندر مانے۔ پر اللہ کو تو سب معلوم ہے کس کی کیا حقیقت ہے۔ اس دنیا میں بڑے بڑے فرعون تجھ سے بھی زیادہ بے بس دیکھ چکا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کون کرا رہا ہے یہ سب کچھ۔’

‘کون حضور؟’ سواتی نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا۔
‘اللہ میاں کرا رہا ہے! روک سکتا ہے تو روک لے! ایک سافٹ ویئر ہے اس کے پاس جس کا نام ہے مکافات عمل۔ یہ بڑا زبردست پروگرام ہے۔ اسے اللہ میاں نے بے بس اور مظلوم users کے لئے پروگرام کیا ہے۔ جب یہ پروگرام سٹارٹ ہوتا ہے تو تاریخ کے فرعون، نمرود اور شداد، اور میرے تیرے وقت کے خدا؛ بھٹو، صدام، ضیاء اور مشرف لمحوں میں اپنی اوقات میں آ جاتے ہیں۔ تُو اس پروگرام کے رگڑے میں آ گیا ہے۔’

‘پر میں نے کبھی خدا ہونے کا دعویٰ نہیں کیا!’ سواتی بولا۔

‘ابے کیا تُو نے مجھے کوئی ٹٹ پونجیا اینکر سمجھ رکھا ہے کہ جو بکواس تو کرے گا میں فوراً یقین کر لوں گا؟ ابے کریلے، ذرا آن کر ملٹی میڈیا۔’ قلندر نے اپنے پریس سیکرٹری کو حکم دیا۔ کریلے کی وجہ شہرت اس کی شیریں زباں ہے جس کی بدولت یہ میڈیا گری کرتا ہے۔

بہت بڑی سکرین پر ایک خبر کا تراشہ نمودار ہوتا ہے جس کے مطابق سواتی کے فارم ہاؤس پر کسی غریب خانہ بدوش کی گائے ٹریسپاس ایسا ناقابل معافی جرم کر بیٹھتی ہے مگر سزا ملتی ہے اس خانہ بدوش کی فیملی کو۔ پانچ افراد پر سواتی کے محافظ تشدد کرتے ہیں۔ گائے بھی چھین لیتے ہیں۔ اس کے بعد ان پر ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے اور انہیں زنداں خانے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ سواتی آئی جی اسلام آباد کو فون کرتا ہے تاکہ مزید عزت افزائی کروا سکے ان غریبوں کی۔ آئی جی سے تاخیر ہو جاتی ہے فون اٹینڈ کرنے میں۔ سواتی پاٹے خان کو فون کرکے آئی جی کو کھڈے لائن لگوا دیتا ہے۔ اس وقت کا چیف جسٹس ثاقب نثار از خود نوٹس لے کر ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیتا ہے جو تحقیقات کرتی ہے اور سواتی کو طاقت کے غلط استعمال کا مجرم گردانتی ہے۔
سواتی سر جھکا لیتا ہے۔ قلندر کے آگے تاویلیں گھڑنے کی اس میں ہمت نہیں۔

‘بد دعا لگ گئی تجھے سواتی ان مظلوموں کی! اللہ کی پکڑ میں آ گیا تُو۔ ابے کریلے، ذرا سینیٹر مشاہد اللہ والا کلپ تو چلا۔’ کریلا حکم کی تعمیل کرتا ہے۔ مرحوم مشاہد اللہ چلّا چلّا کر سینیٹ میں کہہ رہا ہے:

‘تم ہمیں جیلوں کی دھمکیاں دیتے ہو! ڈالو ہمیں۔ جس مرضی کو ڈالنا ہے ڈالو۔ لیکن تم لوگوں کے آنسو مجھے ابھی سے نظر آ رہے ہیں جس وقت تمہیں جیل جانا پڑے گا۔ آپ نے رونا ہے اور آپ کے آنسو پونچھنے والا کوئی نہ ہو گا پھر۔ ہم میں سے ہوگا کوئی۔ میں ہوں گا انشاء اللہ! پرویز رشید ہوگا۔ رضا ربانی ہوگا۔ یہ احسن ہوگا۔ مار کھائے ہوئے لوگ کسی کو تکلیف نہیں دیتے۔ ان کا کام ہی آنسو پونچھنا ہوتا ہے۔ وہ آنسو نکالتے نہیں ہیں۔ یہ سارے آنسو پونچھنے والے لوگ یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ابھی دیکھنا تماشہ کیا لگتا ہے تمہارے ساتھ! تمہیں اندازہ ہی نہیں ہے!’

‘کچھ یاد آیا؟’ قلندرکی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ پوچھ رہا تھا کچھ سواتی سے جس کا اس کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

‘کاش اپنا یہ دوست مشاہد آج زندہ ہوتا۔ تجھے پبلک میں دھاڑیں مار کر رونے نہ دیتا۔ اور یہ تُو کیا عورتوں کی طرح لائیو پریس کانفرنس میں ٹسوے بہانا شروع کر دیتا ہے؟ مرد بن مرد پرویز رشید کی طرح، جاوید ہاشمی کی طرح، آصف زرداری کی طرح، شاہد خاقان عباسی کی طرح۔ خونم خون کر دیا تھا انہیں، پر کوئی شکوہ نہ دیکھا ان کے لبوں پر۔ اور تو نوٹنکی کرتا پھر رہا ہے سارے جہاں میں ہمدردیاں سمیٹنے کے چکر میں۔ تجھ سے بڑا بے وقوف نہ دیکھا ہوگا کسی نے۔ اب بتلاتا ہوں تیری ہی بونگیاں تجھے ایک ایک کر کے۔ ذرا غور سے سنیو!’ قلندر بولا۔

‘تجھے کس الو کے پٹھے نے مشورہ دیا تھا کہ پریس کانفرنس کر اور سارے جہاں میں ڈھنڈورا پیٹ؟ ایک طرف تو تُو حوالے دیوے ہے قرآن و حدیث کے۔ تو کیا تجھے نہیں معلوم کہ حکم ہے پردہ رکھنے کا۔ اور تو میڈیا پبلسٹی کے چکر میں خود ہی اپنا پیٹ ننگا کرے جا رہا ہے۔ ووٹ بنک بڑھے گا نا؟ یہی سوچ کر کرتا ہے نا؟’ قلندر بولا۔

‘نہیں سرکار۔ قرآن مجید کی قسم ایسا ہرگز نہیں۔’ سواتی اپنے ساتھ لائے ہوئے سبز غلاف میں لپٹے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہے۔’

‘ابے بکواس بند کر۔ یہ ڈرامے بازیاں ٹاک شوز پر کیا کر۔ اپنی عبادات کا پرچار پریس کانفرنسوں میں کرتا پھرتا ہے کہ پانچ وقت نمازوں کے علاوہ تہجد بھی پڑھتا ہوں۔ ہے نا؟ ابے کریلے چلا تو ذرا اس کا ایک اور کلپ۔’ پھر قلندر سواتی سے کہتا ہے: ‘یہ اصلی کلپ ہیں تیرے۔ یہ کسی گیسٹ ہاؤس میں نہیں بنے۔ تیری ہی منافقت ہے ٹی وی چینلز پر۔’
اس کلپ میں سواتی نانی اور بلاول کو بدکردار کہہ رہا ہے۔

‘کیا نمازی، پرہیز گار اور تہجد گزار تہمت لگاتے ہیں دوسروں پر؟ جب نانی کے ہوٹل پر فرشتوں نے اس کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ہلا بولا تھا تو کیا تو نے اس وقت کوئی پریس کانفرنس کی تھی اس حرکت کی مذمت میں؟ ابے تیرے ہوتے تیرے مخالفین کو تجھے بدنام کرنے کی ضرورت نہیں۔ تو خود اپنی عزت کو بٹہ لگا رہا ہے وہ بھی لائیو! آج اگر تو پریس کانفرنس نہ کرتا تو کسی کو کچھ پتہ نہ لگتا کہ تیرے ساتھ مکافات عمل ہو رہا ہے۔ اللہ کی شان! نہ صرف تجھے اپنی چکی میں پیسا بلکہ تیری عقل بھی چھین لی اور تیری بے عزتی تیرے ہی ہاتھوں سارے جہاں میں کروا دی۔ اور میں پوچھتا ہوں کیا ضرورت تھی یہ سیکوئل منظر عام پر لانے کی۔ کوئی چار برس کا بچہ بھی اسے دیکھ کر بتا دیتا تجھے کہ یہ جعلی ہے۔ انتہائی نالائق ایڈیٹر کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت۔ ایف آئی اے اور جس ایرے غیرے نے دیکھی یہی کہا کہ جعلی ہے۔ اور تو اس کا پرچار کرنے بیٹھ گیا۔ اب کون لے گا تجھے جیون میں سنجیدگی سے؟ اور تو عظمت ملاحظہ فرما اپنے ایف آئی اے کی۔ اس نے تیری پریس کانفرنس پر سو موٹو ایکشن لے کر اس وڈیو کا جس کی نہ تو نے درخواست دی نہ ایف آئی آردرج کروائی، فرانزک ٹیسٹ بھی کر ڈالا اور اسے جعلی قرار دے دیا۔ تیرا ہیرو پاٹے خان تو واویلا مچا رہا ہے کہ قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں درج ہو رہی۔ اور تجھے ایف آئی اے بیٹھے بٹھائے انصاف فراہم کر دیتی ہے حالانکہ اس وقت تو پاور میں بھی نہیں۔ اور کیا چاہئیے تجھے؟ مگر تو اپنی قبر خود ہی کھودے جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کہہ رہی ہے کہ جعلی ہے اور تو بضد ہے کہ اصلی ہے! واہ بھئی واہ۔ اپنی میرا سے ہی کوئی سبق سیکھتا۔ ساری دنیا بشمول ایف بی آئی نے کنفرم کر دیا کہ اس کی ننگی وڈیو کیپٹن نوید کے ساتھ اصلی ہے مگر وہ آج تک نہیں مانتی۔ یہی مؤقف رکھے ہے کہ جعلی ہے۔’ قلندر سواتی کے چہرے پر ایک رنگ آتے دوسرا جاتے دیکھتا رہا۔

‘سرکار پھر میں کیا کروں؟’ سواتی نے قلندر سے پوچھا۔

‘ابے جو دس من کا پلستر پاٹے خان آج اپنی ایک اور کل دوسری ٹانگ پر بندھوا کر نوٹنکی کررہا ہے، تو اس کا آدھا اپنے منہ پر بندھوا اور پریس کانفرنس والا سیاپا بند کر۔ پھر ایوب سے کچھ سیکھ۔’ قلندر بولا۔

‘سرکار پورا قرآن مجید پڑھ رکھا ہے۔ صبر ہی کر رہا ہوں حضرت ایوبؑ کی تعلیمات پر عمل کرتے!’ سواتی بولا۔

‘ابے جنرل ایوب کی بات کر رہا ہوں۔’ قلندر سر پیٹتے ہوئے بولا۔

‘میں تو سویلین ہوں۔ جنرل ایوب سے کیا سبق سیکھوں؟’ سواتی بولا۔

‘جب ایوب کتا ہائے ہائے والا تان پلٹہ ہر سریلے اور بے سریلے، ہر لے کار اور بے تالے، ہر دھرپدیے اور خیالیے، ہر سرودیے اور ہر ستاریے، ہر سارنگیے اور ہر سنتوریے نے شروع کیا تو ایوب نے پریس کانفرنسوں کا فیسٹیول شروع نہیں کیا۔ خاموشی سے اقتدار سے الگ ہوا اور مرتے دم تک گوشہ نشین رہا۔ تیرے لیے بھی یہی مشورہ ہے۔’ قلندر بولا۔

‘مجھے پتہ ہے سرکار مگر پاٹے خان کا حکم ہے۔۔۔’ سواتی پھر لگا دینے وضاحت۔ قلندر نے ہاتھ کے اشارے سے روکتے ہوئے کہا:

‘ابے نادان تو بہت بڑا سیاست دان سمجھے ہے اپنے کو۔ اتنا بھی علم نہیں کہ تو استعمال ہو رہا ہے۔ یہ جعلی فلم تجھے پی ٹی آئی کے لونڈوں لپاڑوں نے پاٹے کے اشارے پر بنا کر بھیجی۔ تو فوراً حرکت میں آ گیا اور کھڑکا ڈالی ایک اور پریس کانفرنس۔ اب پاٹے اور اس کے چمچے اس وقوعے کو کیش کروا رہے ہیں جو سرے سے ہوا ہی نہیں! لیکن تو اپنے ذہن پر بوجھ نہ ڈال۔ اگر ایک اور پریس کانفرنس کرنی ہے تو بازو والے کمرے میں چلا جا۔ وہاں سارا انتظام ہے!’ قلندر بولا۔

Previous Post

عمران خان 4 گولیاں ثابت کردیں میں سیاست چھوڑ دوں گا، رانا ثنا اللہ

Next Post

ثبوت کیا ہیں، CNN اینکر کا اصرار؛ الزامات غلط ہیں تو انکوائری ثابت کر دے گی، عمران کا جواب

محمد شہزاد

محمد شہزاد

محمد شہزاد اسلام آباد میں مقیم آزاد صحافی، محقق اور شاعر ہیں۔ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں لکھتے ہیں۔ طبلہ اور کلاسیکی موسیقی سیکھتے ہیں۔ کھانا پکانے کا جنون رکھتے ہیں۔ ان سے اس ای میل [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

اصالتِ ماہیت اور مکتبِ خراسان

by حمزہ ابراہیم
جنوری 28, 2023
0

جدید سائنس نے یہ بتایا ہے کہ چیزیں مرکبات (Molecules) سے مل کر بنی ہیں۔ ان کی صفات مرکبات کی ترتیب اور...

کراچی شہر میں پانی کی قلت پیدا کرنے میں کس کس کا ہاتھ ہے؟

کراچی شہر میں پانی کی قلت پیدا کرنے میں کس کس کا ہاتھ ہے؟

by محمد عبدالحارث
جنوری 27, 2023
0

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے 36 سالہ سپروائزر فرقان اختر کو منگھوپیر ضلع غربی میں اپنی موٹرسائیکل پر سڑکوں پر گھوم...

Load More
Next Post
ثبوت کیا ہیں، CNN اینکر کا اصرار؛ الزامات غلط ہیں تو انکوائری ثابت کر دے گی، عمران کا جواب

ثبوت کیا ہیں، CNN اینکر کا اصرار؛ الزامات غلط ہیں تو انکوائری ثابت کر دے گی، عمران کا جواب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In