جنرل (ر) باجوہ نے شہباز شریف کو مارشل لاء کی دھمکی دی تھی، حامد میر کا انکشاف

جنرل (ر) باجوہ نے شہباز شریف کو مارشل لاء کی دھمکی دی تھی، حامد میر کا انکشاف
سینئیرصحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے اپنے ایک تازہ کالم میں انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند دن قبل شہباز شریف کو ملک میں مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ آجکل اتحادی حکومت کے وزیر اور پی ڈی ایم کے رہنما اپنے سیاسی مخالف عمران خان کے خلاف سچ بتا رہے ہیں، مگر ان کو کچھ سچ جنرل (ر) باجوہ کے بارے میں بھی بولنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ نے اپنے دور میں ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذ کیا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ باجوہ صاحب نے خود اپنے ادارے کی نیوٹرل پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان آپس میں لڑے جارہے ہیں مگرجو ان کو لڑا رہا ہے اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کر رہے ہیں، یہ ہی ہمارے ملک کی جمہوریت کا سب سے بڑا المیہ ہے۔