پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھر گیا، خرم شیر زمان کو بدترین شکست کا سامنا

پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھر گیا، خرم شیر زمان کو بدترین شکست کا سامنا
پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھر گیا، خرم شیر زمان  کو  بدترین شکست کا سامنا

کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز کے 16 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کے مقابلے میں آگے ہے۔ کراچی کے الیکشن  میں پاکستان تحریک انصاف  کو بڑی شکست کا سامنا، پی ٹی آئی کے کراچی کے صدر اور کراچی سے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے ہیں۔

خرم شیر زمان کو صدر ٹاؤن یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نجمی عالم نے اس نشست پر دو ہزار 696 ووٹ حاصل کیے۔ ان کی میئر بننے کی خواہش حتمی نتائج آنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔ خرم شیر زمان کی شکست سے پی ٹی آئی کو دھچکا لگا ہے۔

خرم شیر زمان اس علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا۔ رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود وہ یوسی چیئرمین کی نشست پر لڑ رہے تھے۔

پیپلزپارٹی  رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے میئر کا امیدوار ہار گیا۔

اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کی 480 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

پیپلز پارٹی کو کراچی میں 54، حیدرآباد میں 44، بدین میں 81، جامشورو میں 59 ، ٹنڈو محمد خان سے 21، دادو میں 61 ، مٹیاری میں 35، سجاول میں 62 اور ٹھٹہ میں 63 نشستوں پر جیالے امیدواروں نے کامیابی سمیٹی ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے جب کہ جماعت اسلامی کا تیسرا نمبر ہے۔