پنجاب کی تمام بڑی شاہراہیں صبح 9 بجے بند کرنے کا اعلان

پنجاب کی تمام بڑی شاہراہیں صبح 9 بجے بند کرنے کا اعلان
گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا اجلاس سروسز ہسپتال میں منعقد ہوا ۔جس میں کل سے پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا تھا کہ وومن ڈے پر حکومت نے ہماری نہتے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز پر ریاستی جبر اور تشدد کی انتہا کردی جس سے متعدد نرسز بے ہوش ہو گئیں۔

ڈاکٹرز پیرامیڈکس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز پولیس کے تشدد سے زخمی ہوئے۔ جبکہ حکومت نے آج بل اسمبلی میں پیش کرکے عدالت عظمٰی کی توہین کی ہے اس ظلم کے خلاف بطور احتجاج پنجاب کی تمام بڑی شاہراہیں صبح9 بجے بند کر دی جائیں گی۔

پریس کانفرس کے شرکا کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں عدالت کے حکم کے مطابق مریض دیکھے جائیں گے۔ تمام وارڈ میں راونڈز دن 12 بجے ہوں گے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے عدالت سے گزارش کرتے ہیں کہ فی الفور بل پر تمام کارروائی روکی جائے

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگر اب ڈاکٹروں نے احتجاج کیا تو انکا حال وکیلوں جیسا ہوگا۔