آئندہ دو ہفتے تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

آئندہ دو ہفتے تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

آئندہ دو ہفتے تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم  کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف  کا کہنا تھا کہ آج سے دو ہفتے یعنی 4 اپریل تک بین الاقوامی  فضائی آپریشن بند رہے گا۔ حکومتی فیصلے کا اطلاق آج رات 8 بجے سے ہوگا۔ معید یوسف نے مزید بتایا کہ پابندی میں پسنجر چارٹر اور پرائیوٹ پروازیں شامل ہیں تاہم سفارت کار اور کارگو کے جہازوں کو پاکستان میں آنے کی اجازت ہوگی۔


دوسری جانب پی آئی اے نے بھی اپنا بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پابندی کا اطلاق آج شب 8 بجے سے ہوگا۔۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت صوبوں کےدرمیان بس سروسز  بند کردی گئی ہے جبکہ ریلوے نے 34 ٹرینیں بھی معطل کردی ہیں۔