اٹلی کے سائنسدانوں نے دنیا کو خوشخبری دے دی: آخر کار کرونا وائرس کی ویکسین تیار

اٹلی کے سائنسدانوں نے دنیا کو خوشخبری دے دی: آخر کار کرونا وائرس کی ویکسین تیار
کرونا وائرس کی ویکسین یا دوا کے متعلق آئے روز نئے دعوے ہو رہے ہیں۔ تاہم اب ایک ٹھوس دعویٰ اٹلی سے سامنے آیا ہے۔ اٹلی کے  سائنسدانوں  نے دعویٰ ہے کہ ایک ایسی ویکسین تیار کر لی گئی ہے جو انسانی خلیوں میں کرونا وائرس کو غیر موثر بنا سکتی ہے۔


دی انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق متعدی امراض کے حوالے سے تحقیق کرنے کا وسیع تجربہ رکھنے والے روم کے لازیرو سپالنزانی ہسپتال میں اس ویکسین کا ٹیسٹ کیا گیا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چوہوں میں اینٹی باڈی تیار کی گئی ہے جو انسانی خلیوں پر بھی یکساں موثر ثابت ہوئی ہے۔

دی انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق تحقیق پر کام کرنے والی کمپنی 'تکس' کے چیف ایگزیکٹیو لوگی اوریسیچو نے کہا: 'یہ اٹلی میں بنائی گئی ویکسین کی جانچ کا سب سے اہم مرحلہ ہے۔'

انہوں نے اطالوی خبر رساں ایجنسی 'انسا' کو بتایا: لازیرو سپالنزانی ہسپتال کے مطابق جہاں تک ہم جانتے ہیں کہ اٹلی دنیا میں اب تک پہلا ملک ہے جس نے کسی ویکسین کے ذریعے کرونا وائرس کو غیر موثر کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔'

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر کوئی رکاوٹ نہ آئی تو 6 ماہ میں امریکا میں کرونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔