مذہبی اور قومی طور پر توہین آمیز کتابوں پر پابندی لگانے والے ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے فحش مواد لائک: 'اکاونٹ ہیک ہوگیا'

مذہبی اور قومی طور پر توہین آمیز کتابوں پر پابندی لگانے والے ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے فحش مواد لائک: 'اکاونٹ ہیک ہوگیا'
پنجاب ٹییکسٹ بک بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر رائے منظور ناصر نے کچھ ہی دن پہلے مذہبی اور قومی طور پر مبینہ توہین آمیز سو سے زائد نصابی کتابوں پر پابندی عئد کی تھی۔ اور یہ بھی عندیہ دیا تھا کہ یہ تعداد  کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔  

تاہم اب ان سے متعلق ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس میں انکے ٹویٹر اکاونٹ سے فحش مواد یا پورنو گرافک کانٹینٹ کو پسند کیا گیا ہے۔

اس پر شور مچنے کے بعد رائے منظور ناصر کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ انکا اکاؤنٹ ہیک  کر لیا گیا ہے جس کے بعد یہ حرکت کی گئی۔