کیا نواز شریف کی تقریر ن لیگ کا بیانیہ ہے؟ سوال پر احسن اقبال کی آئیں بائیں شائیں

کیا نواز شریف کی تقریر ن لیگ کا بیانیہ ہے؟ سوال پر احسن اقبال کی آئیں بائیں شائیں
پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنماء اور ایم این اے احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں جو تقریر کی وہ ان کا ذاتی بیانیہ ہوسکتا ہے۔ اس جواب کی بنیاد پر احسن اقبال کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپیٹل ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کیا۔ اینکر نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا میاں نواز شریف کی تقریر کو پارٹی یا اپوزیشن کا بیانیہ تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کی مختلف جماعتیں اے پی سی میں موجود تھیں لہذا یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ تمام اپوزیشن کا بیانیہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تقریر انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے جسے بعد ازاں اے پی سی کے اعلامیے میں بھی شامل کیا گیا۔ ٹوئٹر صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ احسن اقبال اپنے قائدین کی طرح کھل کر بات کرنے سے کترا رہے ہیں اور انہوں نے اپنے قائد کے موقف کی دو ٹوک الفاظ میں تائید یا دفاع نہیں کیا۔

https://twitter.com/GulBukhari/status/1309836527053275141

احسن اقبال کے اس بیانئیے اور انٹرویو کو ایک ویبسائیٹ نے شائع کیا تو احسن اقبال نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ "جھوٹ کے پرچار کی ویبسائیٹ نہ بنو"

https://twitter.com/betterpakistan/status/1309791409118085120