کرونا وائرس کا شکار سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری انتقال کر گئے

کرونا وائرس کا شکار سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری انتقال کر گئے
سینیر صحافی اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر ارشد وحید چوہدری کرونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے ہسپتال میں داخل تھے اور انکی اہلیہ کی جانب سے انکی تشویش ناک حالت کے بارے میں اطلاعات مل رہی تھیں۔

ارشد وحید چوہدری طویل عرصہ جیو جنگ گروپ کے ساتھ منسلک رہے۔ وہ جیو نیوز سے اپنا پروگرام جیو پارلیمنٹ پیش کرتے تھے۔ارشد وحید چوہدری اپنے جہموریت پسند نظریات کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ صحافتی و سیاسی حلقوں کی جانب سے انکے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ  دو روز قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ بھی کرونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے۔ جبکہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر زور پکڑ چکی ہے اور اب تک سات ہزارسے زائد افراد کرونا وائرس کے ہاتھوں جاںبحق ہو چکے ہیں ۔