شاعر، اینکر پرسن اور یوٹیوبر وقاص عزیز 13 سالہ بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

شاعر، اینکر پرسن اور یوٹیوبر وقاص عزیز 13 سالہ بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتار


لاہور کے فیصل ٹاؤن تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی جس میں نامی گرامی شاعر ، اینکر پرسن اور یوٹیوبر وقاص عزیز کے خلاف 13 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

وقاص عزیز کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم ماڈل ٹاؤن مارکیٹ میں' آپکا پراٹھا' نامی کھانے کا برانڈ چلاتا تھا جہاں اس کے پاس پاکپتن سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا کام کرتا تھا۔ ملزم نے کام کے دوران بچے کے ساتھ زبردستی کی ، زبردستی اس کے کپڑے اتارے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کے بعد ملزم نے بچے کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا وہ اسے جان سے مار دے گا۔ تاہم بچے نے فون کر کے  تمام واقعے کی روداد اپنے والد کو سنائی اور انہوں نے پولیس کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور ایف آئی آر درج کر لی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق کر لی گئی ہے اور کیس پر مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ ملزم وقاص عزیز ایک نامور شاعر اور اینکر پرسن ہے، وہ شاعری پر 'سخن ٹی وی' نامی چینل چلاتا تھا۔ علاوہ ازیں یو ٹیوب پر ' وقاص عزیز' کے نام سے وی لاگ اور تبصرے بھی کرتا تھا۔

13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم وقاص عزیز نے عورت مارچ کے خلاف بھی پروپیگنڈا کیا اور عورت مارچ کے موقع پر وی لاگ کیا جہاں اس نے عورت مارچ پر تنقید کی اور اس میں شرکت کرنے والی خواتین کے بارے میں نا مناسب الفاظ بھی کہے۔ ذیل میں اس کی ایک ویڈیو کا سکرین شاٹ دیکھا جا سکتا ہے جس میں یہ شخص معاشرے میں موجود ہوموفوبیا کو عورت مارچ کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔



وقاص عزیز کے کیس کے بعد شاعر اور ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسے  نام نہاد شاعر اور ادیب  کہتے ہوئے اس سے مکمل طور پر لا تعلقی کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں وقاص عزیز کے سب سے قریبی سمجھے جانے والے شاعرعاجز کمال رانا نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی اور بتایا کہ یہ وہی وقاص عزیز ہے اور وہ چونکہ ان کے قریبی تھے اس لئے انہیں معلوم ہے کہ وہ ایسی حرکات کر سکتے ہیں۔

شاعر وقاص اللہ وقاص نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ " شاعر ہونے پر شرمندگی ہو رہی ہے ۔۔ لعنت وقاص عزیز جیسے ہر شاعر و ادیب پر جو نفس کے ہاتھوں اتنے مجبور ہیں کہ اپنے ہاں کام کرنے والے تیرہ سالہ بچوں کو نہیں بچشتے"



شاعرہ نمرہ وارث نے لکھا کہ " یہ وہ ہی وقاص عزیز ہے جس نے عورت مارچ کے خلاف پروپیگنڈا کیا اور وہاں جا کر بکواس کی۔
اب اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ ہر وہ بندہ جسے عورتوں کے حقوق سے تکلیف ہے اندر سے گھٹیا ہے۔۔۔ اور منافقوں سے بھی پرہیز کریں کیونکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو اوپر سے فیمینزم کو سپورٹ کرتے ہیں اور اس کے باوجود بھی ذلیل ہیں۔۔۔۔۔"



تجمل کاظمی نے لکھا کہ
" وقاص عزیز جیسے ذلیل ترین شخص کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے خدا لعنت کرے اس بد فعل پر اس کے حواریوں پر اس کی پشت پناہی کرنے والوں پر اس کے ظلم پر پردہ ڈالنے والوں پر اور مصلحتاً خاموش رہنے والوں پر۔۔۔ بے شمار لعنت"

۔