شادی کا جشن ماتم میں تبدیل، دلہن کا رخصتی کے چند گھنٹے بعد انتقال

شادی کا جشن ماتم میں تبدیل، دلہن کا رخصتی کے چند گھنٹے بعد انتقال
مصر کے علاقے المنیا گورنری میں ایک شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق رخصتی کے چند گھنٹے بعد دلہن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔

یہ خاتون المنیا کے وسط میں واقع گاؤں ریدا کی رہائشی تھی۔ طبی عملہ اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچا تو اس نے موت کی تصدیق کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اچانک وفات پانے والی اس دلہن کی عمر محض 20 برس تھی۔



تحقیقات کے دوران دلہن کے والد نے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی کسی پرانی بیماری یا کسی اور قسم کے مرض میں مبتلا نہیں تھی اور وہ شادی سے پہلے اپنی معمول کی زندگی گزار رہی تھی۔

اس نے وضاحت کی کہ وہ اپنی شادی سے خوش تھی اور اس نے کسی قسم کی پریشانی یا کا اظہار نہیں کیا۔