پولیس نے فوڈ پانڈا ڈیلیوری بوائے کو گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

پولیس نے فوڈ پانڈا ڈیلیوری بوائے کو گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
پنجاب سوسائٹی میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والے فوڈ پانڈا رائیڈر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے ملوث ملزم معظم کھوکھر کو گرفتارکرلیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکےقرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ایک اوباش نے فوڈ پانڈا ڈیلیوری بوائے کو بل مانگنے پرگولی مار دی۔

فوڈ پانڈا کی ڈیلوری دینے والے 32سالہ نوجوان کو بل مانگنے پر معظم کھوکھر نامی ملزم نے گولی مار کر زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 32سالہ الطاف حسین چوبرجی کا رہائشی ہے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے فوڈ پانڈا میں ڈیلوری بوائے کا کام کرتا ہے جو پنجاب سوسائٹی میں معظم کھوکھر نامی شخص کے گھر کھانے کی ڈیلوری دینے گیا۔

جب ڈلیوری بوائے نے معظم کھوکھر سے بل کا مطالبہ کیا تو وہ طیش میں آگیا اور ڈلیوری بوائے الطاف کے دائیں ٹانگ میں گولی مار دی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا دائیں ٹانگ کا گھٹنا فائر سےمتاثر ہوا ہے،جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔