مریم نواز شریف ان دنوں اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔ پرمسرت موقع پر ان خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں لیکن حسد سے بھرے انصافی انھیں اس موقع پر بھی چین سے نہیں رہنے دے رہے اور اپنی ٹویٹس کے ذریعے بھرپور حسد کا اظہار کر رہے ہیں۔
عوام کے پیسے میں کتنی طاقت ہوتی ہے وہ ذیل میں لگائی گئی فوٹو سے واضح ہو رہی ہے۔
پہلی تصویر اس وقت کی ہے جب موٹر وے نہیں بنی تھی اور مریم باپ دادا کے پیسے پر پل رہی تھی
دوسری تصویر 29 سال بعد تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی کی ہے
🤨 pic.twitter.com/15U38s7VuR— بابا ڈانگ والا (@PakBaba123) December 10, 2021
انصافیوں کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے مریم نواز شریف پر حسد کے بھرپور وار کئے جا رہے ہیں، کوئی انھیں جاتی امرا کی امرائو جان کے القابات سے نواز رہا ہے تو کوئی انتہائی نازیبا جملے بازی کر رہا ہے۔
مریم نواز صاحبہ کے صاحبزادے جنید صفدر کی اسلام آباد میں مہندی 👍#Congratulatons #JunaidSafdar #MaryamNawaz 💐@MaryamNSharif pic.twitter.com/VALPIV7sAt
— Ali Murad Pti (@AliMuradPti) December 12, 2021
ایک انصافی صارف نے لکھا کہ عوام کے پیسے میں کتنی طاقت ہوتی ہے وہ ذیل میں لگائی گئی فوٹو سے واضح ہو رہی ہے۔ پہلی تصویر اس وقت کی ہے جب موٹروے نہیں بنی تھی اور مریم باپ دادا کے پیسے پر پل رہی تھی۔ دوسری تصویر 29 سال بعد تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی کی ہے۔
جاتی امرا کی امراؤ جان 🙄 pic.twitter.com/cJ50azAqKh
— M Naveed (@pakistani504) December 13, 2021
ایک اور صارف نے لکھا کہ پہلے ہمارے آباؤ واجداد نانا نانی یا دادا دادی بننے پر خوشی محسوس کرتے تھے مگر افسوس اب اس کے برعکس ہے۔ خصوصاً عورتیں اپنی صحیح عمر چھپاتی ہیں۔ اس سے پہلے کہ لوگ زیادہ عمر کی عورت سمجھ کر نانی یا دادی کہنا شروع کردیں اپنے خدوخال میں تبدیلی کروا لیتی ہیں۔
Youthias, when each time they see pics of @MaryamNSharif at the wedding events of #JunaidSafdar pic.twitter.com/B33ls7NSEB
— Sherry (@CherieDamour_) December 13, 2021
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی ہونے کے باوجود ایسی ٹرولنگ پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میری سپورٹ پی ٹی آئی کے ساتھ رہی ہے مگر کسی بھی عورت کی شکل صورت، کردار، ازدواجی زندگی کے بارے میں کوئی بھی ڈسکشن نہیں ھونی چاہیے۔ اگر کسی میں کوئی برائی ہے بھی تو اس پر پردہ ڈالیں۔ رب کریم نے بھی ہمارے نا جانے کتنی برائیوں پر پردے ڈال رکھے ہیں۔ البتہ سیاسی اختلاف کھل کر کریں۔