تصویری مناظر: آواز کی دیوی لتا منگیشکر کی آخری رسومات

تصویری مناظر: آواز کی دیوی لتا منگیشکر کی آخری رسومات
بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عُمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئیں، جہاں وہ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے زیرِ علاج تھیں، گزشتہ روز سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں بالی ووڈ نگری کے نامور ستاروں نے شرکت کرکے گلوکارہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، اُن کی بیٹی ایرا، رنبیر کپور، شردھا کپور، ودیا بالن اور تبو سمیت دیگر شخصیات نے لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی تصویری جھلکیوں پر نظر ڈالیں:

لتا منگیشکر کا جسد خاکی
لتا منگیشکر کا جسد خاکی


لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی
لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی


لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی
لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی


لتا منگیشکر کی بہن اور گلوکارہ آشا بھوسلے
لتا منگیشکر کی بہن اور گلوکارہ آشا بھوسلے


امیتابھ بچن، لتا منگیشکر کی رہائشگاہ پہنچتے ہوئے
امیتابھ بچن، لتا منگیشکر کی رہائشگاہ پہنچتے ہوئے


لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان۔
لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان۔


عامر خان اور رنبیر کپور لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے
عامر خان اور رنبیر کپور لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے


عامر خان کی بیٹی ایرا نے بھی گلوکارہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
عامر خان کی بیٹی ایرا نے بھی گلوکارہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا


شردھا کپور، لتا منگیشکر کی رہائشگاہ پر
شردھا کپور، لتا منگیشکر کی رہائشگاہ پر


لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں ودیا بالن
لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں ودیا بالن


واضح رہے کہ فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔

92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔