اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا، ڈاکٹر عامر لیاقت نے اعلان کردیا

اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا، ڈاکٹر عامر لیاقت نے اعلان کردیا
کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کی ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے کیونکہ اس جماعت نے میرا برا حال کر دیا ہے۔

یہ بڑی خبر اینکرپرسن فریحہ ادریس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتائی۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین کا بیان سامنے لاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہنی مون پر ہوا تو عدم اعتماد میں ووٹ نہیں ڈال سکوں گا۔

https://twitter.com/Fereeha/status/1496148779514441728?s=20&t=CCqm58pTuQadMqUI_eIb1w

خیال رہے کہ گذشتہ روز اپنے ایک اور اہم بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ اُن کے قائد بانی متحدہ الطاف حسین ہی ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک نجی انسٹیٹیوٹ کی تقریب میں شرکت کی جہاں اُنہیں انتظامیہ کی جانب سے شیلڈ اور میڈل سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں دل سے ابھی بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں اور میرے قائد الطاف حسین ہی ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی چاہے تو ایم کیو ایم کے ساتھ متحد ہوسکتی ہے کیونکہ آنے والے وقت میں کراچی سے ایم کیو ایم کے وفا پرست رہنما سامنے آئیں گے اور اُس وقت پی ٹی آئی نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے تو ایم کیو ایم نے ہی آگے آنا ہے اور یہ دل بھی ایم کیو ایم اور بانی متحدہ کے لیے ہی دھڑکتا ہے۔