عمران خان کو ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ وہ کوئی سرپرائز دینے کے قابل ہی نہیں رہیں گے

عمران خان کو ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ وہ کوئی سرپرائز دینے کے قابل ہی نہیں رہیں گے
سینئر تجزیہ کار اور صحافی سلیم صافی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران کو جلد ہی ایسے ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ وہ کوئی سرپرائز دینے کے قابل ہی نہیں رہیں گے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سرپرائز سرپرائز سرپرائز۔ 27 کے جلسے میں سرپرائز دینے کی دھمکیاں دینے والے عمران احمد خان نیازی کو اس سے پہلے کے تین دنوں میں ایسے ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ وہ کوئی سرپرائز دینے کے قابل ہی نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 27 مارچ سے پہلے تینوں اتحادی تحریک عدم اعتماد کا باقاعدہ اعلان کردیں گے

خیال رہے کہ اپنے گذشتہ روز کے ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا تھا کہ 27 مارچ سے پہلے حکومت کے تینوں اتحادی مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔ جے ڈی اے سردست حکومت کے ساتھ ہے لیکن وہ بھی یوٹرن لے سکتی ہے۔

سلیم صافی کا یہ انکشاف وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو برا لگا۔ انہوں نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرکے اس پر اپنا سخت ردعمل دیا تھا۔

https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1506881326514909184?s=20&t=MRr13pD5SSGiNAeAVsk7ZA

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اور اس کے بعد سلیم صافی نے وزیراعظم بن جانا ہے۔ بھائی جتنے مرضی اعلان کر لے تیری قسمت میں پھر بھی دن رات عمران خان کہ بغض میں جلنا، کُڑھنا، خبریں گھڑنا، جھوٹ بولنا اور تڑپنا ہی رہنا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کو حسد کی ایسی بیماری میں مبتلا کیا جو لا علاج ہے۔ کرتا جا روز اعلان اپنی آخری سانس تک۔

سلیم صافی نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا تھا کہ یوم پاکستان مبارک ہو۔۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم کو ان کے اقتدار کا آخری یوم پاکستان مبارک ہو۔ آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ عارف علوی کو 23 مارچ کی آخری سلامی لینا مبارک ہو۔ انشااللہ مہنگائی کے شکار غریب عوام جلد سونامی کی تباہ کاریوں سے نجات پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیں گے۔