رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا سوشل میڈیا پر وائرل برہنہ ویڈیوز پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے وقافی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے پر سوال اٹھایا ہے کہ انہوں نے اس پر ابھی تک کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ پوچھ رہے ہیں سب برہنہ ویڈیو پر آپ کا موقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی ذمہ داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے، ان کا موقف کیا ہے اور مقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے، اُس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ایف آئی اے سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟
پوچھ رہے ہیں سب برہنہ ویڈیو پر آپ کامؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی زمے داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیاہےاورمقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے اُس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ FIA سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 11, 2022
اپنی ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں، بے شرم ہیں جو نکاح کرتے ہیں۔ اب دیکھیے گا کہ کتنی آوازیں بلند ہوں گی کیونکہ سب کے نکاح پر بات جو آگئی۔ جب تک میرا ہے، صرف تماشا ہے روکو مت دیکھے جاؤ۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا میں بھی ویڈیوز جاری کرتا؟ نہیں، ان لبرلز کی منافقت کی لاج رکھنا چاہتا ہوں جو ویڈیوز کے جاری ہوتے ہی عورت کی عزت کی حفاظت کے نام پر موم بتیاں جلانا شروع کریں گے۔
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ یقین کامل کے ساتھ عزت سے کھیلنے، اسے خبر بنا کر چسکے لینے والوں کے تمام معاملات اس کے سپرد کرتا ہوں جسے اونگھ آتی ہے نا نیند، جو سرسراہٹوں کو سُن لیتا ہے اور جسے بنی اسرائیل کے اس بندے کی ذلت بھی گوارا نہ تھی جو اسی کا منکر تھا اور سیدنا موسیٰ کے پاس چھپا تھا، میں عدل نہیں فصل مانگتا ہوں۔
کیا میں بھی ویڈیوز جاری کرتا ؟
نہیں !
ان لبرلز کی منافقت کی لاج رکھناچاہتاہوں جوویڈیوز کے جاری ہوتے ہی عورت کی عزت کی حفاظت کے نام پر موم بتیاں جلانا شروع کریں گے! چہرہ المصور نے بنایا ہےمیرا استحقاق نہیں چہرہ گنداکروں۔سب سے بڑھ کریہ میں شہنشاہِ درگذر کا امتی ہوں پھردرگذرکروں گا— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 11, 2022
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شوز اور پروگرامز کر رہے اور خبریں بنا رہے ہیں، انتظار کریں گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی۔ طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے۔ عکس پر نہ اتراؤ، آئینہ ہمارا ہے۔ کچھ حاسد، کچھ دشمن اور کچھ شکست کے مارے ہیں۔ عامر لیاقت واپس آئے گا، انشاء اللہ۔