ہندو تنظیم نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ میں بھی ''شیولنگ'' کا دعویٰ کردیا

ہندو تنظیم نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ میں بھی ''شیولنگ'' کا دعویٰ کردیا
ہندوتوا تنظیم "مہارانا پرتاپ سینا" کے صدر نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ میں بھی شیولنگ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مودی سرکار اور راجستھان کے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا ہے۔

مہارانا پرتاپ سینا کے صدر خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ کے احاطے میں بھی '' شیولنگ'' موجود ہے، اس لئے حکومت کو چاہیے کہ اس کی فوری طور پر تحقیقات کرائے۔

گدی نشین درگاہ اجمیر شریف اور چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے اس خط پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجمیر شریف دنیا کی کسی بھی یادگار سے ماورا ہے۔

https://twitter.com/sufimusafir/status/1530045511956213760?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1530045511956213760%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.deccanherald.com%2Fnational%2Fnorth-and-central%2Fajmer-sharif-is-beyond-comparison-to-any-worldly-monuments-1112931.html

اپنے ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، "یہ زندہ روایات مقدس تعلیمات کا ایک مجسمہ ہے جس کی مثال حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ نے سب کے ساتھ غیر مشروط محبت کے ساتھ دی ہے۔ ایسی کہانیوں کو میڈیا پر پھیلانا ناقابل معافی گناہ ہے۔"

انجمن کے صدر معین سرکار نے کہا کہ غریب نواز کی درگاہ عالمگیر ہم آہنگی کی علامت ہے جو مذہب اور ذات پات کے طوق سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مسلمانوں سے زیادہ ہندو اپنی خواہشات اور ایمان کے ساتھ 'زیارت' کے لیے آتے ہیں۔

انجمن کے سیکرٹری واحد حسین انگارہ نے کہا کہ ایسے جھوٹے دعوے کر کے ہم آہنگی کو خراب کرنے اور بگاڑ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔