• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, فروری 4, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ججوں کے خطوط کا معاملہ، چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ پبلک کردی

نیا دور by نیا دور
جولائی 29, 2022
in خبریں
21 0
0
ججوں کے خطوط کا معاملہ، چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ پبلک کردی
24
SHARES
116
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خطوط کے بعد جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ پبلک کردی ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے جو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

RelatedPosts

چیف جسٹس سپریم کورٹ: سپریم کورٹ کو پارلمینٹ پر اعتماد ہے، مگرعوام عدلیہ پر اعتماد کرتی ہے

اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہیں، آئندہ اجلاس میں میرٹ کا خیال رکھنا ہوگا: اٹارنی جنرل

Load More

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے اعلامیے سے اختلاف کیا۔ معزز ججز کے اختلاف کے باعث چیف جسٹس نے آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔

Breaking:
Supreme Court has issued another clarification which says that Attorney General for Pakistan Ashtar Ausaf had stated in JCP meeting that matter regarding four SC judges appointment should be deferred to frame the appropriate rules about judges appointment. pic.twitter.com/lzsp7UE2j8

— Hasnaat Malik (@HasnaatMalik) July 29, 2022

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ کے ایک گھنٹہ 29 منٹ سے ایک گھنٹہ 38 منٹ تک اٹارنی جنرل کی گفتگو ہے۔ اٹارنی جنرل نے رولز بننے تک ججز تعیناتی کا معاملہ موخر کرنے کی بات کی۔

سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے میرٹ پر کسی نامزدگی کی حمایت یا مخالفت نہیں کی۔ کمیشن کے 5 ارکان نے کل ہونے والا اجلاس موخر کرنے کی حمایت کی تھی۔

چیف جسٹس کا طرز عمل غیر جمہوری، اکثریت نے 4 ججوں کی نامزدگیوں کو مسترد کیا: جسٹس طارق مسعود کا خط

خیال رہے کہ ججوں کی تعیناتی بارے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کی بازگشت ابھی جاری تھی کہ اس کی توثیق کرتے ہوئے ایک اور معزز جج جسٹس سردار طارق مسعود نے بھی خط لکھتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے طرز عمل کو غیر جمہوری قرار دیدیا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنے خط میں سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ ارکان کی اکثریت نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے 4 ججوں کی نامزدگیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی جانب سے خط چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو لکھا گیا ہے۔ انہوں نے خط میں انکشاف کیا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس شروع ہوا تو چیف جسٹس نے اپنے نامزد کردہ ججوں کے بارے میں بتایا تو جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے 4 ججوں کے حق میں جبکہ ایک جج کی تقرری کیخلاف رائے دی۔ تاہم جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن نے چیف جسٹس کے ناموں کی منظوری دی۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے خط میں لکھا کہ میں نے بھی اپنی رائے دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کا کہا۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے دوران میں نے بھی سندھ ہائیکورٹ کے 3 جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی نامزدگی کو نامنظور کیا اور کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ سینئر ترین جج ہیں۔ اس پر وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور بار کونسل کے نمائندے نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے 4 نامزد ججوں کی تقرری نامنظور کی۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے خط میں انکشاف کیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ نامنظوری کی وجوہات بتا رہے تھے کہ اس دوران چیف جسٹس نے انتہائی غیر جمہوری عمل کا مظاہرہ کیا اور اجلاس سے ہی اٹھ کر چلے گئے۔

جسٹس طارق مسعود کا کہنا تھا کہ معاملہ واضح ہو گیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے 5 ارکان نے نامزدگیوں کو نامنظور کر دیا تھا تاہم اس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے جو پریس ریلیز جاری کی وہ حقائق کے برعکس ہے۔ یہ اجلاس 3 گھنٹے جاری رہا لیکن کسی نے بھی موخر کرنے کا نہیں کہا۔ سپریم کورٹ ترجمان جوڈیشل کمیشن ممبر ہے نہ سیکرٹری۔ چیف جسٹس فوری طور پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کے درست منٹس جاری کریں۔ جوڈیشل کمیشن کے تفصیلی منٹس پبلک کرنے سے ہی افواہوں کا خاتمہ ہوگا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا خط

جمعرات کو ہونے والے سپریم جوڈیشل کمیشن کے اس اجلاس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایک خط بھی سامنے آیا تھا جو کہ انھوں نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ اس کمیشن کے دیگر ارکان کو تحریر کیا۔

جسٹس قاضٰ فائز عیسیٰ کے اس خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود، وزیر قانون، اٹارنی جنرل کے علاوہ پاکستان بار کونسل کے رکن نے چیف جسٹس کی طرف سے پیش کیے گئے چار ججز کے نام مسترد کر دیے ہیں ان میں سندھ ہائی کورٹ کے تین جبکہ لاہور ہائی کورٹ کا ایک جج شامل ہے۔

خط کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نہ تو سینئیر جج یا اور نہ ہی ملک کی دیگر ہائی کورٹس کے دیگر چیف جسٹس صاحبان سے سینئیر ہیں، اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ اس بارے میں مزید معلومات اور دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کا ڈیٹا بھی طلب کیا جائے گا۔

اپنے خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے اپنے فیصلے ڈکٹیٹ نہیں کروائے اور جلدی میں اجلاس چھوڑ کر چلے گئے جبکہ ان کے پیچھے جسٹس اعجاز الااحسن بھی اجلاس سے چلے گئے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی نظریں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس پر تھیں اور یہ ان کا آئینی حق ہے کہ انھیں معلوم ہو کہ اجلاس میں کیا فیصلے ہوئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ سپریم جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری جو آج کل چھٹیوں پر ہیں، ان کی جگہ قائم مقام سیکرٹری مقرر کیا جائے، جو اس اجلاس کے منٹس لکھ کر میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کریں۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے اس سے قبل بھی 25 جولائی کو چیف جسٹس کو خط لکھ کر درخواست کی گئی تھی کہ چونکہ وہ بیرون ملک ہیں اس لئے سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو کچھ دنوں کے لئے ملتوی کر دیا جائے تاہم ان کی اس استدعا کو منظور نہیں کیا گیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن کے اس اجلاس میں شریک رکن کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف جو کہ بیرون ملک تھے اور وطن واپس آرہے تھے، اس اجلاس کا سن کر وہ بھی لندن میں رک گئے اور سکائپ کے ذریعے اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں اکثریت نے بھی اس تجویز سے اختلاف کیا کہ سپریم کورٹ کے کسی جج کی ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی ان کی جگہ کسی دوسرے جج کے تعینات کرنے کے لئے کسی جج کے نام پر غور کیا جائے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی اپنے اس خط میں اس بات کا ذکر کیا کہ ملکی آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی شخص کی ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی اس جگہ کو فل کرنے کے لیے کسی کے نام کو زیر بحث لایا جائے۔

وکلا تنظیمیں بھی اس بات کا مطالبہ کرتی آ رہی ہیں کہ اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی میں سنیارٹی کو اہمیت دی جائے اور اس کے علاوہ چیف جسٹس کے پاس جو نام پیش کرنے کا استحقاق ہے وہ واپس لیا جائے۔

Tags: audio recordingChief Justicejudges' lettersJudicial Commissionآڈیو ریکارڈنگجوڈیشل کمیشنچیف جسٹس عمر عطا بندیال
Previous Post

چیف جسٹس کا طرز عمل غیر جمہوری، اکثریت نے 4 ججوں کی نامزدگیوں کو مسترد کیا: جسٹس طارق مسعود کا خط

Next Post

غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کا فیصلہ جاری نہ کریں، چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، طلعت حسین

نیا دور

نیا دور

Related Posts

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا پاکستان سے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کا مطالبہ

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا پاکستان سے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کا مطالبہ

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں وکی پیڈیا اور وکی میڈیا پراجیکٹس تک رسائی فوری طور...

چینی شہریوں کو سیکیورٹی کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

چینی شہریوں کو سیکیورٹی کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں مقیم یا نجی کمپنیوں کے ساتھ...

Load More
Next Post
غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کا فیصلہ جاری نہ کریں، چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، طلعت حسین

غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کا فیصلہ جاری نہ کریں، چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، طلعت حسین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In