بطور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی خزانے سے 7 کروڑ 3لاکھ کی رقم لی

بطور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی خزانے سے 7 کروڑ 3لاکھ کی رقم لی
بطور چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے قومی خزانے سے 7 کروڑ 3لاکھ کی رقم لی

سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تنخواہ اور دیگر مراعات کی تفصیلات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین نیب نے بطور چیئرمین نیب گزشتہ 6 سالوں میں قومی خزانے سے 7 کروڑ 3 لاکھ روپے لئے۔

جاوید اقبال کی 2017 سے 2022 تک کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال کی بحثیت چیئرمین نیب ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ39 ہزار روپے تھی، سابق چیئرمین نیب کا ماہانہ ٹیلی فون الاونس 6 ہزارروہے تھا۔

دیگر تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال کا ماہانہ رہائشی الاونس 68 ہزار روپے تھا۔



6 سالہ مدت ملازمت میں سابق چیئرمین نیب نے ٹیلی فون الاونس کی مد میں 3لاکھ 40 ہزار وصول کیا، ہاؤس الاونس کی مد میں 38 لاکھ 58 ہزارسے زائد وصول کیا۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔