نبیل گبول نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروا دیا

نبیل گبول نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروا دیا
پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروا دیا ہے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کا نام فارن فنڈنگ کیس میں آیا ہے، اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہے۔

نبیل گبول کی جانب سے یہ اعتراض کراچی کے حلقہ این اے 246 لیاری کے ضمنی انتخاب کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر جمع کرایا گیا ہے۔ این اے 246 پر ضمنی الیکشن کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کل ہوگی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ای سی پی واضح کر چکا ہے کہ پی ٹی آئی نے جعلی حلف نامے جمع کرائے۔ عمران خان نے ای سی پی میں جعلی ایف ون فارم جمع کرایا ہے۔

https://twitter.com/ghazanfarabbass/status/1559140134527897600?s=20&t=EynHuQ8j9FBMZCyjb2mj7A

دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے مفروضی بیانیہ سے بھی یوٹرن لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں عمران خان کا استعفیٰ زیر التوا ہے، جس شخص نے استعفیٰ دیا، وہ 9 نشستوں پر الیکشن لڑنے جا رہا ہے۔ کیا عمران خان اپنی جماعت میں کسی کو ضمنی انتخابات لڑنے کا اہل نہیں سمجھتے؟

شیری رحمان نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد اسی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑ رہے ہیں، یہ جمہوری اور انتخابی عمل کے ساتھ ایک مذاق ہے۔