آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں
آسٹریلین سکیورٹی ٹیم نے آج اس سلسلے میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں حکام نے انھیں میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔

کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر معمور قانون نافذ کرنے والے اداروں بارے بھی آسٹریلوی ٹیم کو بتایا گیا جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون بارے بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی ٹیم کو پاکستان کا دودہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیو دکھائی گئی۔ آسٹریلین سکیورٹی ٹیم نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیڑنگ کا جائزہ لیا

آسٹریلوی سکیورٹی ٹیم نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آسٹریلین سکیورٹی ٹیم میں ڈریو بریڈن، بین اولیور اور بیلے سٹؤرٹ شامل تھے۔ انھیں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔