کیا اب معیشت کی سمجھ آگئی؟

کیا اب معیشت کی سمجھ آگئی؟


اور پھر سوال تو یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب معیشت کی سمجھ آ گئی ہے؟ گذشتہ کئی مہینے سے حکومتی بزر جمہر بضد ہیں کہ ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کر دیا۔ اسے اپنی کامیابی بنا کر پیش کیا جاتا رہا۔ یہ سوچے بغیر کہ اول تو محض درآمدات کو کم کیا جانا کافی نہیں، دوجے یہ کہ درآمدات کم ہونا اس بات کی بھی نشاندہی تھی کہ معیشت سکڑ رہی ہے۔



مگر ٹوکنے والوں کو دشنام دیا جاتا۔ قرضے ساتویں آسمان پر جا پہنچے ہیں۔ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے پانچ سال میں جتنا قرض لیا، اتنا پچھلے دو سال میں لیا جا چکا ہے لیکن ایک ہی رٹ تھی کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گیا ہے۔