ڈسکہ ضمنی الیکشن | پنجاب میں کرپشن کا راج | جہانگیرترین کا فاروڈ بلاک

ڈسکہ ضمنی الیکشن | پنجاب میں کرپشن کا راج | جہانگیرترین کا فاروڈ بلاک

اس بار الیکشن کمیشن نے ڈسکہ الیکشن کے لیئے بھرپور تیاری کی ہے۔ امید ہے کہ اس بار دھند نہیں ہوگی نہ ہی الیکشن کمیشن کے عملے کی گاڑیوں کے ساتھ گڑبڑ ہوگی۔ شہباز میاں خبر سے آگے میں



 



ڈسکہ الیکشن کی اہمیت اب وہ نہیں جو پہلے تھی۔ پہلے جب یہ الیکشن ہوا تھا تو اس وقت جو بھی جیتتا وہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن پر اثر انداز ہوتا۔۔ مرتضی' سولنگی خبر سے آگے میں



 



کیا پاکستان کے عوام کے نصیب میں صرف یہی سلیکٹڈ اشرافیہ ہی بطور حکمران ہے؟ اب ایک سلیکٹڈ کے بعد دوسرا سلیکٹڈ جہانگیر ترین تیار کیا جا رہا ہے؟ کل کو پھر ملک ریاض کو بھی لے آئیں؟؟ اگر سیاسی جماعتوں کا یہی طریق رہا تو پھر سیاست میں مطلق العنانی غیر جمہوری روایات اور مذہبی شدت پسندی چھائی رہے گی۔ رضا رومی کی جذباتی مگر منطقی گفتگو خبر سے آگے میں



 



 



بزدار کو لگانے والے عمران خان کو سمجھنا چاہیئے کہ انہیں 22 سال کی جدوجہد کا پھل پانچ سال کے لیئے ملا ہے نہ کہ 22 سال کے لیئے۔ لوگوں کو صادق و امین نہیں کام کرنے والا چاہیے۔ عامر غوری خبر سے آگے