شاہد خاقان مستعفی مریم بہاولپور میں | عمران ٹیریان کیس | فواد چوہدری ضمانت پر

07:38 PM, 1 Feb, 2023

نیا دور
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب مریم نواز کی تقرری ہوئی تھی۔ انہوں نے پارٹی کی لیڈرشپ کو پہلے ہی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا، صالح ظفر

پاکستان کے سینیئر سیاست دانوں کو زرداری صاحب سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے جنہوں نے پارٹی کے امور بلاول کے سپرد کر دیے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد ہے ان کیساتھ مثبت اور صحت تعلق بنانا چاہیے، مرتضی سولنگی

ن لیگ نےاگر مڈل کلاس کو اپنی طرف لانا ہے تو انہیں موروثی سیاست کو کم کرنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں، انہوں نے مشکل حالات میں بڑے اچھے طریقے سے بحیثیت وزیراعظم ملک کی گاڑی کو چلایا، رضا رومی

اگر پرویز مشرف، اشفاق کیانی، راحیل شریف اور قمر باجوہ نے نیک نیتی سے اور ٹھیک کام کیا ہوتا تو اے پی ایس پر حملہ نہ ہوتا اور یہ دہشت گردی بھی نہ ہوتی۔ جس طرح کے کام ان لوگوں نے کیے ہیں، ان لوگوں کو نیند کس طرح آتی ہے، اویس بابر

پہلے شہباز گل اور اعظم سواتی کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ہوا تھا مگر انہوں نے پھر بھی وہی پالیسی جاری رکھی۔ اس لیے فواد چودھری کے سافٹ ویئر کے اپ ڈیٹ ہونے سے بھی کوئی فرق نہں پڑے گا۔ جب تک ان کی تربیت کا مرکز درست نہیں ہو گا، سجاد انور
مزیدخبریں