'کرونا وائرس ایک گھنٹہ تک ہوا میں معلق رہ کر ایک شخص سے دوسرے تک سفر کرسکتا ہے'

'کرونا وائرس ایک گھنٹہ تک ہوا میں معلق رہ کر ایک شخص سے دوسرے تک سفر کرسکتا ہے'

انگلینڈ کے امپیریئل کالج آف لندن کی جانب  سے کہا گیا ہے کرونا وائرس ہوا میں ایک گھنٹہ تک معلق رہ سکتا ہے  اور اس سے وہ ایک انسان سے دوسرے میں پھیل سکتا ہے۔ اس لئے ہوا دار کمرہ وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتا ہے جبکہ ایئر کنڈیشننگ سسٹمز وائرس کے پھیلاؤ میں مدد کر سکتے ہیں


امپیرئل کالج کے  انفلوئینزا وائرولوجی شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر وینڈی بارکلے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ہوا میں معلق ہونے کے ایک گھنٹے تک آپ کو متاثر کر سکتا ہے۔


دس روز قبل عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ اس حوالے سے ’شواہد سامنے آ رہے ہیں‘ کہ وائرس ہوا میں معلق رہ سکتا ہے۔


پروفیسر بارکلے نے برطانوی نشریاتی ادارے کے اینڈریو مار شو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے تسلیم کیا ہے کہ ہوا میں معلق رہتے ہوئے بھی وائرس کا پھیلاؤ ممکن ہے۔


انھوں نے کہا کہ ’ظاہر ہے کہ اس کے پھیلاؤ کے دیگر ذرائع بھی ہیں لیکن عالمی ادارہ صحت کے اس بیان کا مطلب ہے کہ کچھ موقعوں پر فضا کے ذریعے بھی وائرس آپ کو متاثر کر سکتا ہے۔


پروفیسر بارکلے کے مطابق وائرس ہوا میں معلق بھی رہ سکتا ہے اور متاثرہ شخص سے کچھ دور تک فضا میں سفر بھی کر سکتا ہے۔ لیبارٹری میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق یہ فضا میں معلق ہونے کے ایک گھنٹے تک یہ کسی شخص کو متاثر کر سکتا ہے۔