Get Alerts

فیصل واوڈا نے پانچ ہزار بندوں کو پھانسی دینے کی بات کہاں سنی؟

فیصل واوڈا نے پانچ ہزار بندوں کو پھانسی دینے کی بات کہاں سنی؟
گزشتہ روز جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں پانچ ہزار بندوں کو لٹکا دیا جائے تو بائیس کروڑ لوگوں کی قسمت بدل جائے گی۔ وفاقی وزیر کی بے بسی پر حامد میر نے انہیں تجویز دی کہ وہ آئین اور قانون کے تحت 5 ہزار لوگوں کو لٹکادیں۔میزبان کی تجویز پر پی ٹی آئی وزیر نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ اگر انہوں نے آئین اور قانون پر عمل کیا تو ہماری 20 نسلیں گزر جائیں گی۔

معروف صحافی روف کلاسرا کے مطابق فیصل واوڈا نے یہ بات ایک ہائی پروفائل میٹنگ میں سنی جہاں پر ملک کے 5 اینکرز کو بھی مدعو کیا گیا تھا،میٹنگ میں یہ کہا گیا کہ اگر ہمیں 5000 بندے بھی مارنا پڑے تو مار دیں گے، لسٹ تیار ہے۔  

https://www.youtube.com/watch?v=09-0tNITdk4

 





وفاقی وزیر کی جانب سے ٹی وی پر سرعام لوگوں کو آئین و قانون کے بغیر ہی پھانسی پر لٹکائے جانے کی بات کرنے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہے کہ حکومتی نمائندے کو آئین و قانون سے ہٹ کر بات نہیں کرنی چاہیے۔