وفاقی حکومت کا سینیٹ الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ، ذرائع

وفاقی حکومت کا سینیٹ الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ، ذرائع
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ الیکشن اوپن ووٹنگ کے ذریعئے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وفاقی حکومت کاسینیٹ انتخابات کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرنے کافیصلہ بھی کیا۔ اس حوالےسے کابینہ کو بابر اعوان اور اٹارنی جنرل خالد خان نے بریفنگ بھی دی ہے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے 31 جنوری کے بعد سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق پی ڈی ایم ہر حالت میں سینیٹ الیکشن  کو رکوانا چاہتی  ہے۔ 

اس حوالے سے بلاول بھٹو کا آج کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے انکا ایٹم بم ہے۔