غیر ملکی دہشتگرد پاکستان میں کسی کو اغوا کرنے کے لئے داخل ہو چکے ہیں، NACTA کی تنبیہ

غیر ملکی دہشتگرد پاکستان میں کسی کو اغوا کرنے کے لئے داخل ہو چکے ہیں، NACTA کی تنبیہ
نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی ( NACTA) نے اسلام آباد سے ایک تنبیہی پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی دہشتگردوں کا ایک گروہ داخل ہو چکا ہے جو کہ کسی بڑی شخصیت کو اغوا برائے تاوان کے لئے اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پیغام میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک دہشتگرد حملہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

پیغام میں اسلام آباد کے چیف کمشنر، اسلام آباد کے آئی جی پولیس، راولپنڈی کے ریجنل پولیس افسر، سیکرٹری داخلہ پنجاب، صوبائی پولیس افسر پنجاب اور پنجاب رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل کو متنبہ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی سخت کر دیں کہ کہیں کوئی حادثہ نہ ہو جائے۔



یاد رہے کہ آج صبح ہی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کے سیکٹر G-6 سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے بیٹے نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اغوا کیا جانا ممکن نہیں، یہ ایک پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی واردات ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکٹر G-6 پاکستان کا سب سے زیادہ محفوظ علاقہ ہے کیونکہ یہاں لال مسجد واقع ہے اور چاروں طرف سے پولیس اور رینجرز نے اس کو گھیرا ہوا ہے۔ یہاں کے تمام راستے بھی بند ہیں اور سکول پہنچنے کے لئے بھی راستہ نہیں ملتا تو اغوا کاروں کو اتنی کھلی چھوٹ کس نے دی کہ وہ دن دہاڑے اتنی سخت سکیورٹی کا حصار توڑ کر اس جگہ پر پہنچے؟

https://twitter.com/mhussainrajper/status/1285592021449744385?s=12