90 کی دہائی میں نوازشریف میں حکومت کیوں فیل ہوئی

90 کی دہائی میں نوازشریف میں حکومت کیوں فیل ہوئی
1990 کے الیکشن میں اسلامی جمہوری اتحاد واضع برتری حاصل کی اور حکومت تشکیل دی ان انتخابات سے پہلے حساس اداروں نے مختلف سیاستدانوں میں کروڑوں روپے تقسیم کیے جن کی تفصیل سپریم کورٹ کے مہران بنک کیس والے فیصلے میں موجود ہے۔ اس بندر بانٹ کا اغاز جنرل اسلم بیگ کے زریعے ہوا جن کی ہدایات پر بینکر یونس حبیب نے 14 کروڑ روپے ایک فوجی اکاونٹ میں جمع کروائے۔
اس رقم میں چھ کروڑ صدر غلام اسحاق خان کے الیکشن سیل کو دئیے گئے اور آٹھ کروڑ آئی ایس آئی کے اکاونٹ میں چلے گئے۔
جن حضرات کو یہ پیسے فراہم کیے گئے ان میں نوازشریف،الطاف حسین،فاروق لغاری،جاوید ہاشمی،سرتاج عزیر،پیرپگاڑا، عابدہ حسین، محمد خان جونیجو،آفتاب شیرپاو اور انور سیف اللہ کے نام شامل تھے۔