پرتشدد منتقلی اقتدار، دھاندلی اور ووٹوں کی ہیراپھیری کے الزامات: امریکی صدارتی الیکشن میں پاکستان کی جھلک

12:52 PM, 24 Sep, 2020

نیا دور
امریکی صدارتی انتخابات میں صرف 41 دن رہ گئے ہیں اور انتخابی پولز میں امریکی صدر ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن کے مقابلے میں پیچھے ہیں۔  اب انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی ہار کی صورت میں پرامن اقتدار کی منتقلی پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ ووٹوں سے جان چھڑائیں تو اقتدار کی منتقلی ہو گی ہی نہیں۔

ان کے اس بیان سے امریکا میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ دوسری جانب سابقہ امریکی وزیر خارجہ اور صادارتی امیدوار ہیلری کلنٹن  نے ریپبلکنز پر ووٹوں میں ہیرا پھیری کرنے کا منصوبہ بنانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو کچھ بھی کر کے یہ الیکشن جیتنے کی تلقین کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین امریکی الیکشن کی اس صورتحال کو پاکستانی الیکشن جیسا قرار دے رہے ہیں۔
مزیدخبریں