94806

94806

کمزور اور کرپٹ حکمرانی نہ صرف آفات کے اثرات کو بڑھاتی ہے بلکہ انسانی امداد کی فراہمی میں بھی رکاوٹ بنتی ہے۔ ہم کئی دہائیوں سے یہ دیکھ رہے ہیں۔ انسانی امداد کا مطلب اشرافیہ کے ذریعہ مزید وسائل پر قبضہ کرنا ہے، علی شیخ



 



سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں دل دہلا دینے والی ہیں۔ ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ بلڈ بیک بیٹر بناؤ محض نعرہ ہی رہا اور پچھلے 12 سالوں میں کچھ بھی بہتر نہیں ہوا۔ موسمیاتی ایمرجنسی سب کو معلوم ہے لیکن تیاری کہیں نظر نہیں آتی، عافیہ سلام



 



مون سون معمول سے زیادہ طویل ہے، بارشیں بہت زیادہ ہیں، اس کے بعد گرمی کی لہریں اور خشک سالی، گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں اس وقت پانی کی اتنا تیز بہاو ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، علی شیخ



 



صوبائی حکومتوں کو سیلاب سے نمٹنے بہتر انتظام کرنا چاہیے تھے، مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہے۔ یہ ان کی بدانتظامی کی وجہ سے تباہی میں بدل گیا۔ پنجاب، کے پی، بلوچستان حکومتوں کے پاس کئی 100 ارب کے ترقیاتی بجٹ ہیں، وہ کہاں ہیں؟، مزمل سہروردی