دسمبر بھی اہم ہے

دسمبر بھی اہم ہے

دساسپریم کورٹ نے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں وزیر اعظم کی جانب سے کی جانے والی تین سال کی حالیہ توسیع کو حتمی فیصلے تک معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے۔


یہ درخواست جیورسٹ فاؤنڈیشن نے اپنے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے دائر کی تھی۔


سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسراء نے اپنی  ٹویٹ میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ "کل رات ہی میں نے اپنے VLOG میں کچھ انکشافات کیے اور سوال اٹھائے تھے کیا سپریم کورٹ وزیراعظم عمران خان کی ارمی چیف کو دی گئی مدت ملازمت میں توسیع سے اتفاق کرے گی؟نومبر اپنی جگہ لیکن دسمبر کیوں اہم اور عمران خان نے ابھی مزید اہم فیصلے کرنے ہیں؟"


https://twitter.com/KlasraRauf/status/1199278370653134848?s=20

روف کلاسرا نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک آزمائشی وقت ہے اور ہمیشہ ہی پاکستان کے لیے آزمائشی وقت رہتا ہے ، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پاکستان میں ایسا ٹائم نہ ہو جو لوگوں کو ڈسٹرب کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو بڑی چیز ہے وہ یہ ہے کہ جب جنرل کیانی کو مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی تو اُس وقت کسی نے سپریم کورٹ میں اس طرح کی پٹیشن دائر نہیں کی تھی، اس حوالے سے نہ تو کسی درخواست پر سماعت ہوئی تھی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔


مجھے ایسی کوئی بات یاد نہیں ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست کو ایک اہم کیس قرار دیا اور کہا کہ یہ کافی بڑا مقدمہ ہو گا۔ لوگ کہتے ہیں کہ ایگزیکٹو کی پاور ہے، وزیراعظم عمران خان آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کر سکتے ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا عدلیہ بھی اس بات سے اتفاق کرتی ہے یا نہی


دوسری جانب اینکر پرسن صابر شاکر نے بھی اپنے کالم میں اہم باتیں کیں۔


https://twitter.com/ARYSabirShakir/status/1199310894418804736?s=20

سینئر صحافی رضا رومی نے کہا " پاکستان کی سیاسی شطرنج پہ سب سے سے طاقت ور ایسٹیبلشمنٹ ہے۔ اور وہ کیوں حکومت گرنے دیں گے؟ یہ اور بات ہے کہ میڈیا میں قیاس آرائ خوب ہو رہی ہے۔ سہیل وڑائچ نے کسی جن کا حوالہ دیا، حامد میر نے کہا کہ فلم اختتام کو پہنچ رہی ہے اور صابر شاکر نے لکھا کہ سینئیر پائلٹ معاون سے خوش نہیں۔

https://twitter.com/Razarumi/status/1199037979492306944?s=20