پنجاب میں دو ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار،تصدیق ہوگئی

پنجاب میں دو ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار،تصدیق ہوگئی
پنجاب میں کورونا وائرس سے 2 ڈاکٹرز کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب  نے 2 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان میں قائم قرنطینہ میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر میں کررونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ ڈی جی خان میں ہی قائم  آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ایک لیڈی ڈاکٹرمیں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


ترجمان محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا  گیا  ہے اور ان کی طبیعت تشویش ناک نہیں جب کہ حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔واضح رہےکہ گلگت  بلتستان میں کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔


دوسری جانب میڈیکل تنظیموں نے بار ہا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس مہیا نہیں کی جا رہی ہیں جس سے انکے اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ چکے ہیں۔