ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں، ہم خاموشی سے یہ سب ہونے دیں گے؟ پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہوگئے؟
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔
اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ چار لوگ ایک طرف ہوں اور اکیلے ووٹ کو مسلم لیگ ق کہہ دیں یہ نہیں ہوسکتا۔ چودھری شجاعت کے ہوتے ہوئے حتمی فیصلہ ان کا ہوگا۔
https://twitter.com/Afaq__Ahmad/status/1508492897741684747?s=20&t=bl_Ava16260UJ39B9ZK7pA
انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان ہمارے امیدوار کیوں نہیں ہوسکتے؟ پنجاب میں مسلم لیگ ن کا اکیلے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔
میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ابھی تو پنجاب میں گیم شروع ہوا ہے، پرویز الٰہی کیسے وزیراعلیٰ بن گئے؟ پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہمارے پاس ہے، آپ کیاسمجھتےہیں ہم خاموشی سے یہ سب ہونے دیں گے؟
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے استعفیٰ دیدیا
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر اسے وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر چودھری مونس الہی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہی کے ساتھ ملاقات کے دوران ہی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا۔
چودھری مونس الہی کا کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کی آفر قبول کر لی ہے۔ حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا ہے۔