مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مذاکرات سے انکار

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مذاکرات سے انکار
پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا ٖفضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ وہ کسی سے مذاکرات کریں گے اور نہ ہی ان سے مذاکرات کے حق میں ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ آج پارلیمنٹ میں ایسا قانون پیش کیا ہے جس میں سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین کو نیب اور ایف آئی اے سے استثنٰی قرار دیا جارہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک تو سی پیک کو ڈبو دیا گیا علاوہ ازیں حکومت کا یہ عمل سرکاری کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔  جہاں حکومت نے کرپشن کو قانونی حیثیت قرار دے دیا ہے جہاں قانون کے ذریعے کرپشن کے راستے کھولے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ دنوں بیان میں کہا تھا کہ اب مذاکرات ہونے چاہئیں اور ن لیگ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ پی ڈی ایم کی دیگر تمام جماعتوں سے مذاکرات کئے جاسکتے ہیں۔