• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, اگست 11, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کیا عمران خان پاکستانی چی گویرا بن سکتے ہیں؟

چی گویرا تو بہت بڑا آدمی اور نڈر تھا۔ ان کے قول وفعل میں تضاد بھی نہیں تھا یا باالفاظ دیگر منافق نہیں تھا اور نہ ہی اقتدار پسند تھا۔ ان جیسے قد آور لیڈر سے کسی 'دیسی' لیڈر کا کیا موازنہ لیکن آپ وہی عمران خان بن جائیں جنہیں قوم نے تقریروں میں سنا ہے تو بھی اس قوم کا بہت مقدر بدل سکتا ہے۔

بخت منیر by بخت منیر
جولائی 2, 2022
in تجزیہ
30 1
0
کیا عمران خان پاکستانی چی گویرا بن سکتے ہیں؟
36
SHARES
170
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ویسے بھی ہم بحیثیت قوم سیکھنے سکھانے اور پڑھنے پڑھانے والے نہیں لیکن فیس بک اور سوشل میڈیا پر تو دو تین سطروں سے زیادہ پڑھ ہی نہیں سکتے اور غیر سنجیدگی کا تو یہ حال ہے کہ جن حالات پر ماتم کرنا ہوتا ہے ہم اس پر لطیفے بناتے ہیں اور یوں حقیقی زندگی رو رو کر گزارتے ہیں۔

ایک ایسے دور میں جس میں مین سٹریم میڈیا صحافت سے زیادہ ‘اسٹیٹس کو’ کو بچانے والی قوتوں کا آلہ بن چکا ہو اور سیٹھوں کے کالی دھن کو سفید بنانے کا آسان راستہ بنا ہو، ہمیں سوشل میڈیا کے سنجیدہ استعمال پر مجبور کرتا ہے۔

RelatedPosts

فوج پر تنقید: شہباز گل گرفتار لیکن باقی سیاستدان آزاد، کیا یہ دوہرا معیار ہے؟ سوشل میڈیا پر بحث

امن مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ٹی ٹی پی کے طرز عمل پر ہوگا: پاکستانی سفیر

Load More

سوشل میڈیا کا انقلابی اور مثبت استعمال عرب سپرنگ سمیت لاتعداد مواقعوں پر ہم دیکھ چکے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ جب ہمارا مقابلہ عالمی قوتوں سے ہو تو پھر تو یہاں بھی آزادی نہیں لیکن کہاں عالمی قوتیں اور کہاں دو وقت کی روٹی کے چکر میں ذلیل ہونے والی پاکستانی قوم کا مقابلہ، چلو اس کو اپنے ملک کے حالات کو بہتر کرنے کے لئے استعمال کرتے ہے۔

بات کہاں سے کہاں چلی گٸی۔ اپنی تحریر کے عنوان کی طرف آتا ہوں۔ اسلام آباد ہاٸی کورٹ بار کے زیر اہتمام ‘رجیم چینج’ اور اس کے پاکستان پر اثرات کے عنوان سے سابق وزیراعظم عمران ‌خان کی سربراہی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آٸی کے ہم خیال وکلا اور صحافیوں سمیت لاتعداد لوگوں نے شرکت کی۔

اس سیمینار میں جذباتی تقاریر کی گئیں لیکن اس شور وغوغا میں ایک سابق فوجی افسر، سیاستدان اور بزرگ کالم نگار ایاز امیر نے جو تقریر کی تھی وہ سنجیدہ اور معنی خیز تھی۔

چونکہ ایاز امیر صاحب فوج میں چار پانچ سال ایک افسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں لہذا وہ تو غدار ہو ہی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں جمہوری حکومت بنتی ہے تو اگر یہ دو تین لوگوں (جنہیں آپ بخوبی جانتے ہیں) کے مزاج اقدس پر گراں گزرے یا انہیں ویسے ہی ذہن میں کوٸی خیال آجائے کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ یہ کرنا ہے تو وہ کر لیتے ہیں اور ان میں باقی استعمال ہونے والے سیاستدان بیچارے تو آلہ کار ہیں۔

انہوں نے ‘ایکسٹینشن خان’ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آرمی چیف کی تین سال کی مدت میں مزید تین سالہ کا اضافہ اور اگر حالات خراب ہوں (جو پاکستان میں 70 سال سے ہیں) اس میں ایک اور سال کا اضافہ کرنا مطلب ایک آرمی چیف کو سات سال رکھنے کا سہرا بھی آپ کو جاتا ہے۔ (شرم کی بات تو یہ ہے کہ باٸیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کا دورانیہ پانچ سال ہے جو گذشتہ ستر سال سے ایک وزیراعظم بھی پورا نہ پایا)۔

انہوں نے کہا جناب والا آپ وزیر اعظم بنے لیکن یہ سات سال والا ورثہ آپ نے چھوڑا ہے اور جو یہاں پر آئے گا اس کی نظریں چھ سال پر ہونگی۔ ایاز امیر صاحب سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہتے ہیں بڑے بڑے آفیشلز آتے ہیں، کام والے آتے ہیں لیکن اتنا عشق کہاں پر کہ ایک ہی شخص پر سیکورٹی معاملات، سیاسی معاملات سمیت تمام کام چھوڑا جائے اور جو کھلواڑ ملک کے ساتھ ہو چکا ہے، اس میں ماشاء اللہ آپ کا بھی بڑا کنٹریبیوشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو آپ کے خلاف سازش ہوٸی تھی، اس سے پہلے آپ نے پاکستان کو ‘پراپرٹی ڈیلرز’ کے حوالے کر دیا تھا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر آپ نے جو تصاویر لگائی ہیں علامہ اقبال اور قاٸداعظم کی، ان کی جگہ دو پراپرٹی ڈیلرز کی تصاویر لگاتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے آپ کو دھکا لگا اور لات ماری گٸی ہے تو ماشاء اللہ آپ بھی چی گویرا بن گئے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ چی گویرا ہی رہیں۔ جس طرح آپ نے پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کی حوصلہ افزاٸی کی، آدھی زمین ہمارے راولپنڈی والے بھاٸیوں نے کھالی ہے۔ پاکستان کی زمین ختم ہو جاٸیگی لیکن ان ڈی ایچ ایز کی خواہشیں ختم نہیں ہوگی۔

عمران خان اپنے مزاج کے برعکس ہنسی خوشی سن رہے تھے جو کہ ایک مثبت ردعمل اور جمہوری لیڈر بننے کی طرف پہلا قدم ہے لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہی جمہوری رویہ خان صاحب اپنے دور اقتدار میں دکھاتے۔

گذشتہ روز ایاز امیر صاحب نے اپنی اس بے باکی کی قیمت نامعلوم افراد کے ہاتھوں تشدد سہہ کر ادا کی اور نہ جانے اور کتنی قربانی دینی ہوگی۔

اس میں کوٸی شک نہیں کہ پاکستان میں عوام کے پاس جی ایچ کیو کی سیاسی نرسری میں پالے گئے پیمپرڈ لیڈرز کے علاوہ آپشن ہے ہی نہیں اور جو آپشنز ہے ان میں نسبتاً بہتر عمران خان ہے۔

نوجوان بھی زیادہ انہی کو فالو کرتے ہے اور آنکھ بند کرکے ان پر یقین کرتے ہیں لہذا وہ امریکہ کا نعرہ سیاسی مقاصد کے لئے تو بے شک لگا لیں لیکن قوم کو ان لوگوں سے آزادی دلائیں جنہوں نے حقیقت میں ان کو غلام بنایا ہے۔

چی گویرا تو بہت بڑا آدمی اور نڈر تھا۔ ان کے قول وفعل میں تضاد بھی نہیں تھا یا باالفاظ دیگر منافق نہیں تھا اور نہ ہی اقتدار پسند تھا۔ ان جیسے قد آور لیڈر سے کسی ‘دیسی’ لیڈر کا کیا موازنہ لیکن آپ وہی عمران خان بن جائیں جنہیں قوم نے تقریروں میں سنا ہے تو بھی اس قوم کا بہت مقدر بدل سکتا ہے۔

ٹھیک ہے، اس گندے اور غلیظ نظام میں اپنا مقام بنانے کے علاوہ کوٸی اور راستہ بھی نہ تھا لیکن خان صاحب یاد رکھیں جس طرح نواز شریف کو اقتدار سے نکالا گیا اور وہ خود ساختہ انقلابی بن کر نام لے لے کر پکارتا تھا آپ اقتدار کے لئے وہ ‘فارمولا’ استعمال نہ کریں کیونکہ قوم آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

آپ نے دنیا دیکھی، وزارت عظمٰی کے منصب پر قائم رہے۔ اب ان چھوٹی سوچوں سے نکل کر نظام کی حقیقی تبدیلی کے لئے کوشش کریں جو عوامی مقبولت آپ کو حاصل ہے، وہ پاکستان کی عظمت اور آگے لے جانے کے لئے استعمال کریں۔ قدرت نے آپ کو یہ موقع دیا ہے اور ماحول بھی سازگار ہے۔

اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ واقعی نظام کی تبدیلی والے عظیم مقصد کو چنتے ہیں یا پاکستان کے نماٸشی اور کٹھ پتلی وزیراعظم کی کرسی کو چننا ہے، جس کی اوقات آپ نے 9 اور 10 اپریل کی درمیان والی شب دیکھی تھا جب قوم نے آپ کو ایک ڈاٸری لے کر وزیراعظم ہاوس سے نکلتے دیکھا تھا۔

Tags: che guevaraImran KhanpakistanPoliticsPTIپاکستانپی ٹی آئیچی گویراعمران خان
Previous Post

حکمرانوں کا توشہ خانہ اور عوام کا خالی خزانہ

Next Post

نیوٹرلز اور ججز سے اللہ پوچھے گا، عمران خان کی دہائیاں

بخت منیر

بخت منیر

Related Posts

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

11اگست اقلیتوں کا دن، ‘پاکستان اقليتوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا تھا’

by سلمیٰ بٹ
اگست 11, 2022
0

11 اگست پاکستان ميں اقليتوں کا قومی دن کے طور پہ منايا جاتا ہے۔ پاکستان کے لئے يہ دن اس لئے خصوصی...

کیا مولانا طارق جمیل عمران خان نا اہلی کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟

کیا مولانا طارق جمیل عمران خان نا اہلی کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟

by رضوان عبدالرحمٰن عبداللہ
اگست 10, 2022
0

مولانا طارق جمیل صاحب جس طرح سیاستدانوں میں عمران خان کو ایک بہترین سیاستدان گردانتے ہیں، اسی طرح مجھ جیسے بے شمار...

Load More
Next Post
نیوٹرلز اور ججز سے اللہ پوچھے گا، عمران خان کی دہائیاں

نیوٹرلز اور ججز سے اللہ پوچھے گا، عمران خان کی دہائیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

Imran Khan disqualification

عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ معاملات منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگے

by علی وارثی
اگست 4, 2022
0

...

Asif Ghafoor

‘The tea is fantastic’: لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کے کریئر پر ایک نظر

by علی وارثی
اگست 3, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,737
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
بنچ نے یہ ہدایات نیوز چینل کی انتظامیہ کی جانب سے 8 اگست کو پیمرا کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے دائر مقدمے کی ابتدائی سماعت کے دوران جاری کیں۔urdu.nayadaur.tv/news/93758/sindh-high-court-ary-news-media-pemra/ ... See MoreSee Less

سندھ ہائی کورٹ نے ARY NEWS کو بحال کرنے کا حکم دیدیا

urdu.nayadaur.tv

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
محمد صادق نے کہا کہ اخراج اور تصادم کی سیاست کے مقابلے میں مفاہمت اور اجتماعیت کا راستہ زیادہ مستحکم اور خوشحال نتائج کی جانب لے جائے گا۔urdu.nayadaur.tv/news/93754/ttp-taliban-terrorism-pakistan-afghanistan/ ... See MoreSee Less

امن مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ٹی ٹی پی کے طرز عمل پر ہوگا: پاکستانی سفیر

urdu.nayadaur.tv

افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ امن مذا...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In