• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, اپریل 2, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جنرل باجوہ عمران خان، معاونین کی کرپشن کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے: صحافی اسد طور

اب قمر جاوید باجوہ وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے دے ہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ کس نے کہاں کتنی کرپشن کی۔ اس کے بدلے میں انہیں ایک عام معافی مل رہی ہے۔

نیا دور by نیا دور
مارچ 10, 2023
in خبریں
114 1
0
جنرل باجوہ عمران خان، معاونین کی کرپشن کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے: صحافی اسد طور
135
SHARES
641
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سابق وزیراعظم عمران خان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سمیت ان کے معاونین اور سہولتکاروں کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جس کے بدلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کو ‘ایمنسٹی’ حاصل ہو گئی ہے۔

صحافی اسد علی طور نےِوٹیوب پر اپنے وی-لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اور اب قمر جاوید باجوہ وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے دے ہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ کس نے کہاں کتنی کرپشن کی۔ اس کے بدلے میں انہیں ایک ایمنسٹی مل رہی ہے۔ ایک عام معافی مل رہی ہے۔

RelatedPosts

عدلیہ کے خلاف سازش کرنے والے صحافیوں کی فہرست بنا رہے ہیں: فواد چوہدری

قادر مندوخیل کا وزارت داخلہ اور خزانہ کسی اور اتحادی جماعت کو دینے کا مطالبہ

Load More

یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز صرف سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر رہی ہیں اور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا جارہا۔

اصولی طور پر پی ڈی ایم حکومت کو فیض حمید پر آرٹیکل 6 لگانے کا بھی مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔ لیکن حکومت آرٹیکل 6 نہیں لگا رہی کیونکہ اس کے تحت حکومت ان کے خلاف سیویلین اور  آئینی امور میں مداخلت پر کارروائی کرے گی، ان پر اپنے حلف کی پاسداری نہ کرنے پر کارروائی ہو گی۔ اگر آرٹیکل 6 لگا تو پھر وہ فیض حمید اور قمر باجوہ دونوں پر لگے گا۔ لیکن کیونکہ شہباز  شریف کی زیر قیادت حکومت یہ مطالبہ نہیں کررہی کیونکہ  اس عمل سے جنرل باجوہ بھی متاثر ہوں گے۔ ان کے علاوہ بھی اس وقت کے جتنے کور کمانڈرز ملوث تھے ان پر بھی لگے گا۔ اس پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے فیض حمیدکے خلاف کرپشن کے کیسز میں کارروائی ہو گی۔ جس کے لئے نیب یا ایف آئی اےکی مدد حاصل کی جائے گی۔ لیکن اگر ایسا ہوا تو اس سے فوج میں موجود اور بھی لوگوں پر بات آئے گی ۔ بہت سے جرنیلوں نے کرپشن کی ہے۔ مثال کے طور پر ‘پیزا والا’ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور ان کی امریکہ میں جائیدادیں اور پلازے ۔

نیب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر بٹ کو لایا گیا ہے وہ اس کارروائی کا آغاز کریں گے یا فوج کا ادارہ خود کرے گا کیونکہ فیض حمید کے خلاف سنگین مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں جن کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

فیض حمید کی جو لابی تھی اس میں مختلف ریٹائرڈ جرنیل تھے، انہیں 20، 20 لاکھ روپے پر ملک ریاض کے پاس کنسلٹنٹ لگوایا ہوا تھا۔ نہ کوئی کام کرتے تھے نہ ہی کسی دفتر جاتے تھے اور ہر مہینے 20 لاکھ ان کے اکاونٹ میں آجاتا تھا۔ یہ وہی ریٹائرڈ افسران تھے جو پی ٹی آئی کے حق میں بہت اچھل رہے تھے۔ اوپر سے لے کر نیچے تک کرنل، کیپٹن سب کا ایک نیٹ ورک بنایا ہوا تھا۔

صرف فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے اور ن لیگ قمر باجوہ کے خلاف کسی کارروائی کا مطالبہ کیوں نہیں کررہی؟

سارا جرم کیا دھرا تو  سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ہے۔اور اب اس جرم پر سے پردہ بھی وہ خود ہی ہٹا رہے ہیں۔ ان کو معلوم ہے کہ پی ٹی آئی نے کتنی کرپشن کی ہے۔ انہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے جس کے آگے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن بھی بہت کم نظر آتی ہے۔ یہاں تک کہ تحریک انصاف حکومت کی کابینہ کے وزراء تو گاڑیوں کے ٹائروں کی قیمت پر بک جاتے تھے اور کہتے تھے کہ میری پجیرو کے ٹائر ڈلوا دو تمہارا کام ہو جائے گا۔ اس لیول تک جاکر ان لوگوں نے پیسہ کھایا ہے۔خود جنرل باجوہ نے 12۔7 ارب کے اثاثے تو انہوں نے بھی بنائے۔

قمر جاوید باجوہ وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے دے ہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ کس نے کہاں کتنی کرپشن کی۔ اس کے بدلے میں انہیں ایک ایمنسٹی مل رہی ہے۔ ایک عام معافی مل رہی ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے اپنے بھی بہت سارے معاملات ہیں۔ بات کورٹ مارشل تک بھی جائے گی۔

حکومت جانتی ہے کیونکہ فوج ایسا ادارہ ہے جو اپنے سابق آرمی چیف کے خلاف مقدمہ چلانے پر اعتراض کرے گا جیسا کہ ادارے نے مشرف کیس میں کیا تھا۔

فیض حمید کے خلاف کارروائی حکومت کے لئے مشکل نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ایک لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال پر جنرل باجوہ کے دور میں کارروائی ہوئی تھی۔ ان کو سزا بھی ملی تھی اور ان کو جنرل عاصم منیر نے آکر عام لیکن مشروط معافی دی تھی۔ راحیل شریف کے دور میں ایک ڈی جی ایف سی کا کورٹ مارشل ہوا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اب کورٹ مارشل ہونے سے خوفزدہ ہیں اور انہیں احساس ہے کہ شاید وہ گرفتار ہو جائیں گے۔ اس لیے ان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے  اشارہ دیا ہے کہ جیل جانے والا وہ اکیلے نہیں ہوں گے۔

فیض حمید نے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو ہٹانے کے الزام کے بارے میں کھل کر کہا کہ ان پر الزامات لگائے جارہے ہیںکہ انہوں نے 2017-18 کے دوران  ایک وزیراعظم کی حکومت گرائی۔ وہ اس وقت ڈی جی سی آئی ایس آئی تھے اور اس عہدے کے شخص (میجر جنرل) کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ تن تنہا کیسے ایک حکومت کو گرا سکے۔

فیض حمید نے کہا کہ وہ اس سب کے ذمہ دار  اکیلےنہیں ہیں اور وہ صرف اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر)  قم جاوید باجوہ کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں کیونکہ نواز حکومت کو گرانا اور عمران خان کو اقتدار میں لانا باجوہ ڈاکٹرائین کا حصہ تھا۔ ان کی یہ بات درست بھی ہے کیونکہ انہوں نے یہ سب اکیلے نہیں کیا۔یہ سب باجوہ ڈاکٹرائین پر عملدرآمد تھا۔ ڈی جی سی ہمیشہ آرمی چیف کا انتخاب ہوتا ہے اور آرمی چیف کی سپورٹ کے ساتھ کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکے خلاف تحقیقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمیدکے خلاف تحقیقاتی ادارے انکوائری کر رہے ہیں۔ کوئی پیش رفت ہوئی تو سامنے آجائےگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کا کورٹ مارشل نہیں کر سکتی۔ ایسا کرنے کا اختیار صرف ادارہ اور  جی ایچ کیو کا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کا کورٹ مارشل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے۔

ایک ویب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید نے عمران خان کی حمایت کرکے 4 سال ملک کو تباہ کیا۔ انہوں نے جج کے گھر جاکر کہا کہ نواز شریف کو سزا دو۔ ن لیگ کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ادارے اپنی بربادی کا باعث بننے والے عناصر کو سزا دیں۔ جنرل (ر) فیض حمید کو نشان عبرت بنایا جائے۔ ان کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائبرڈ نظام لانے والوں کو سب سے بڑی سزا ووٹ کو عزت دو کی عوامی آگاہی مہم سے ملی۔ چند افراد اداروں کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ اداروں کو ایسے افراد کو سزا دینی چاہیے۔

Tags: ArmyBushra Bibicourt martialdg isi lt gen faiz hameedGeneral BajwaImran KhanMaryam NawazPTIShehbaz Sharif
Previous Post

بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

Next Post

نیب نے فیض حمید کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس واپس کردیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سانحہ بارکھان کیس میں سست روی پر تشویش کا اظہار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سانحہ بارکھان کیس میں سست روی پر تشویش کا اظہار

by نیا دور
اپریل 1, 2023
0

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سانحہ بارکھان کے متاثرہ خاندان...

صدر مملکت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر قانونی ماہرین سے مشاورت

صدر مملکت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر قانونی ماہرین سے مشاورت

by نیا دور
اپریل 1, 2023
0

اعلی عدلیہ سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی توثیق کھٹائی میں پڑ گئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے عدالتی...

Load More
Next Post
نیب نے فیض حمید کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس واپس کردیا

نیب نے فیض حمید کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس واپس کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلتوں کا راستہ بند ہو جانا چاہئیے

سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلتوں کا راستہ بند ہو جانا چاہئیے

by رضا رومی
مارچ 31, 2023
0

...

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 31, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In