ذمہ داروں کی توجہ اپوزیشن کو دبانے پر ہو تو دشمنوں کی امن برباد کرنے پر ہوتی ہے: مریم نواز

ذمہ داروں کی توجہ اپوزیشن کو دبانے پر ہو تو دشمنوں کی امن برباد کرنے پر ہوتی ہے: مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئئٹر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ انکی حکومت میں شروع ہوئے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشت گردی کی کمر ٹوٹی تھی اسی دہشت گردی نے آج عوام پر مسلط ہوئے نااہل حکومت کی وجہ سے ایک بار پھر سر اٹھا لیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ملک کے زمہ داروں کی توجہ اپنی ذمہ داریوں کی بجائے اپوزیشن کو دبانے پر مرکوزہے یہی وجہ ہے کہ ملک دشمنوں کی توجہ ملک کا امن برباد کرنے پر ہوتی ہے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1321038069794000897

اس سے قبل انہوں نے پشاور مدرسے میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کی تھی۔ خیال رہے کہ پشاور دھماکے سے قبل نیکٹا کی جانب سے کوئٹہ اور پشاور میں ممکنہ دہشتگرد حملے کی پیشگی اطلاع کی تھی۔