• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

گالیاں مجھے بھی بہت آتی ہیں لیکن فیصل واوڈا کے جھوٹ بے نقاب کرنا زیادہ اہم ہے: منصور علی خان کا جواب

سینیٹر فیصل واوڈا کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گالیاں دینا کون نہیں جانتا، میں بھی اسی سوسائٹی کا حصہ ہوں۔ کہتے ہیں کہ اگر پنجابی میں گالی دی جائے تو وہ اور بھی زیادہ زور سے لگتی ہے، میں فیصل واوڈا کی گالی کا جواب انھیں ان کی زبان میں ہی دے سکتا ہوں لیکن میرا پروفیشن مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں کبھی ذاتیات پر اتروں۔

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 29, 2021
in خبریں
25 0
0
گالیاں مجھے بھی بہت آتی ہیں لیکن فیصل واوڈا کے جھوٹ بے نقاب کرنا زیادہ اہم ہے: منصور علی خان کا جواب
29
SHARES
140
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اینکر منصور علی خان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجابی میں اگر گالی نکالی جائے تو وہ زیادہ زور سے لگتی ہے اور میں تو پلا بڑھا ہی لاہور کا ہوں۔ گالیاں مجھے بھی بہت آتی ہیں لیکن فیصل واوڈا کے جھوٹ بے نقاب کرنا زیادہ اہم ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کی گئی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں فیصل واوڈا سما ٹی وی کے پروگرام میں آئے اور دعویٰ کیا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیساتھ معاہدہ وزرا نے کہا تھا، اس بارے میں وزیراعظم عمران خان مکمل لاعلم تھے۔ میں نے اپنے وی لاگ میں فیصل واوڈا کے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کیا تھا۔

RelatedPosts

شہباز گل پر تشدد حکومت نے کیا، ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈالا جا رہا ہے: فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کے بعد ٹی ایل پی نے بھی کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دیدی

Load More

سینیٹر فیصل واوڈا کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گالیاں دینا کون نہیں جانتا، میں بھی اسی سوسائٹی کا حصہ ہوں۔ میں فیصل واوڈا کی گالی کا جواب انھیں ان کی زبان میں ہی دے سکتا ہوں لیکن میرا پروفیشن مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں کبھی ذاتیات پر اتروں۔ میں اس گالی کا جواب دے سکتا تھا لیکن میں کبھی ایسا نہیں کروں گا تاہم ان کے جھوٹ کو ہمیشہ ڈنکے کی چوٹ پر بے نقاب کرتا رہوں گا۔

Barking dogs seldom bite. Mansoor Ali Khan no bone 🦴 for you. Hush. . . chal bhag! @_Mansoor_Ali pic.twitter.com/eYvoFdPXoR

— Senator Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) October 28, 2021

منصور علی خان نے کہا کہ 16 نومبر 2020ء کو ٹی ایل پی کیساتھ جو معاہدہ ہوا اس سے اگلے ہی روز ڈان نیوز نے خبر شائع کی جس میں بتایا گیا تھا کہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے یہ تسلیم کیا تھا کہ اس معاملے پر ان کا وزیراعظم کیساتھ رابطہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس خبر سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹی ایل پی کیساتھ معاہدے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان آن بورڈ تھے کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہو، وزرا اس تنظیم کیساتھ مذاکرات کر رہے ہوں اور ملک کا وزیراعظم اس سارے معاملے سے لاعلم ہو۔

انہوں نے کہا کہ میرے وی لاگ کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں تشریف لائے تو میزبان نے ان سے بھی یہ سوال دہرایا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ اتنے بڑے معاملے کا وزیراعظم کو علم نہ ہو اور وفاقی وزرا خود سے جا کر معاہدہ کر لیں۔ اس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ وزیراعظم کی اجازت سے ہی ٹی ایل پی کیساتھ معاہدہ کیا گیا تھا۔

منصور علی خان نے کہا کہ میرے وی لاگ میں پیش کئے گئے حقائق اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے شاہ زیب خانزادہ کے سامنے دیئے گئے اعترافی بیان نے سینیٹر فیصل واوڈا کو جھوٹا ثابت کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نے ٹویٹر پر اینکر منصور علی خان کو گالی دے دی

خیال رہے کہ حکمران جماعت کے اہم رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے گزشتہ روز اینکر منصور علی خان کو ٹویٹر پر گالیوں سے نواز دیا تھا۔ سماجی حلقوں میں فیصل واوڈا کے اس اقدام پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے منصور علی خان کو مخاطب اور ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ” بھونکنے والے کتے کاٹتے نہیں ہیں، منصور علی خان تمہارے لئے کوئی ہڈی نہیں ہے، ہُش چل بھاگ جا”۔

یہ ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد سینیٹر فیصل واوڈا کے الفاظ پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے حامی اپنی ماضی کی روایات برقرار رکھتے ہوئے فیصل واوڈا کی تعریف کے پل باندھ رہے ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ ٹویٹ منصور علی خان کی حالیہ ایک ویڈیو کے ردعمل میں لکھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کالعدم مذہبی تنظیم کے معاملے پر جو حالات آج اس نہج پر پہنچے ہیں، اس میں وزرا بھی ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بے نامی جائیدادوں بارے سوال پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا آپے سے باہر: جواب میں صحافیوں عمر چیمہ، فخر درانی کو نازیبا القابات اور لغو گفتگو

یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا اپنی بدمزاجی اور اکثر بدتمیزی میں تبدیل ہونے میں دیر نہیں لگاتی کے لئے مشہور ہیں۔ ماضی میں ان کا صحافی فخر درانی اور عمر چیمہ سے الجھنے کا وقعہ بھی بہت مشہور ہوا تھا۔ انہوں نے جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کے بارے میں بھی نازیبا ٹویٹس کی تھیں۔

Tags: Faisal Vawda. mansoor-ali-khanٹی ایل پیفیصل واوڈامنصور علی خان
Previous Post

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے اپنا نام کیوں تبدیل کیا؟

Next Post

سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا اور نہ ہی فرانسیسی سفیر کے متعلق بات ہوگی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

نیا دور

نیا دور

Related Posts

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے اعلان پر شدید...

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مختلف امور پر حکومت کو مشورہ دینے کا کام سونپا گیا...

Load More
Next Post
سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا اور نہ ہی فرانسیسی سفیر کے متعلق بات ہوگی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا اور نہ ہی فرانسیسی سفیر کے متعلق بات ہوگی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In