'وزرا کہتے پھر رہے ہیں آرمی چیف کو توسیع کی پیشکش کر دی، ڈیل ہو گئی ہے'

'وزرا کہتے پھر رہے ہیں آرمی چیف کو توسیع کی پیشکش کر دی، ڈیل ہو گئی ہے'
سینئر صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی حلقے سرگوشیاں کر رہے ہیں کہ ہم نے آرمی چیف کو توسیع کی پیشکش کر دی ہے، ڈیل ہو گئی ہے، اب معاملہ طے ہو جائے گا۔

24 نیوز کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ حال ہی میں حکومتی وزرا بڑے پریشان تھے۔ پرویز خٹک اور نور عالم کے بعد معاملات کافی بگڑ چکے تھے، خود فواد چوہدری کا چہرہ بھی اترا ہوا تھا لیکن اب یکدم وہ کھل گئے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اس کی وجہ میں کیا بتاؤں حکومتی وزرا ہمیں بتا رہے ہیں؟ اور میں بتاتا ہوں کہ وہ کیا افواہیں پھیلا رہے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ حکومتی وزراء پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ حالات بگڑے ہوئے تھے ، ہم پریشان بھی تھے، عمران خان نے کہا تھا کہ اگلے 3 مہینے بہت اہم ہیں۔ انہیں یہ بھی پریشانی تھی کہ کیا منی بجٹ پاس ہو بھی پائے گا یا نہیں۔ مگر اب بل بھی پاس ہوگیا، ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے دعوت بھی آگئی۔ جہاں آرمی چیف اور وزیراعظم کی ون آن ون میٹنگ بھی ہوئی۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ اس کے ملاقات کے بعد یہ ہمیں بتا رہے ہیں اور ہر جگہ بیٹھ کر کانوں میں سرگوشیاں کر رہے ہیں کہ ہم نے آرمی چیف کو ایکسٹنشن آفر کر دی ہے، اب معاملہ طے ہو جائے گا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اب آرمی چیف کے بارے میں اس طرح کی باتیں باہر کر رہے ہیں۔ جیسے کہ سارا معاملہ آرمی چیف کی ایکسٹنشن پر رکا ہوا تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ باتیں چھپی نہیں رہتیں ، اگر ہمارے تک یہ پروپیگنڈا آرہا ہے تو آگے بھی ضرور جاتا ہوگا۔

https://youtu.be/7ai_Yq9RhoY