لاہور میں کرائم رپورٹر کے قتل کی وجہ کیا تھی؟ پولیس نے معمہ حل کر لیا

لاہور میں کرائم رپورٹر کے قتل کی وجہ کیا تھی؟ پولیس نے معمہ حل کر لیا
لاہور پریس کلب کے باہر قتل ہونے والے صحافی حسنین شاہ کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ اس اہم کیس کا پولیس نے معمہ حل کر لیا ہے۔

کیپٹل کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ قتل کیس سے متعلق بریفنگ کیلئے سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد، ایس ایس پی مستنصر فیروز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ایس پی سٹی حفیظ بگٹی کے ساتھ لاہور پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے انکشاف کیا کہ حسنین شاہ قتل کیس میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/DIGOpsLahore/status/1487399763389595648?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1487399763389595648%7Ctwgr%5Ehb_0_8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD984D8A7DB81D988D8B1-D985DB8CDABA-DAA9D8B1D8A7D8A6D985-D8B1D9BED988D8B1D9B9D8B1-DAA9DB92D982D8AAD984-DAA9DB8C-D988D8ACDB81-DAA9DB8CD8A7-D8AADABEDB8CD89FD9BED988D984DB8CD8B3-D986DB92-D985D8B9D985DB81-D8ADD984-DAA9D8B1-D984DB8CD8A7.812004%2F

انہوں نے بتایا کہ بہت ہی تھوڑے وقت میں کیس کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں، حسنین شاہ کے مرکزی ملزم عامر بٹ اور اس کے بھائی شاہد بٹ سے لین دین کے معاملات میں اختلافات تھے، دونوں بھائیوں نے حسنین شاہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور ساتھی فرحان شاہ کے ذریعے شوٹر منگوائے۔

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ سب سے پہلے حیدر شاہ اور امجد شاہ کو گرفتار کیا، دوران تفتیش مرکزی ملزم عامر بٹ کو حراست میں لے لیا ہے ، قتل کی واردات کو سرانجام دینے والے شوٹر اور شاہد بٹ کو بھی بہت جلد گرفتار کرلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور کسی بھی ملزم کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی پر پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی چینل کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔