حمزہ شہباز نے فلم ''مقدر کا سکندر'' گانا گا کر سماں باندھ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حمزہ شہباز نے فلم ''مقدر کا سکندر'' گانا گا کر سماں باندھ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے ایک بار پھر اپنے سروں سے سماں باندھتے ہوئے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔ ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ شہباز کی جنید صفدر کی شادی پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جنید صفدر کی شادی پر ناصرف حمزہ شہباز بلکہ مریم نواز نے بھی آواز کا جادو جگایا تھا جبکہ جنید صفدر نے بھی گانا گایا تھا۔

اس سے قبل شہباز شریف بھی متعدد مواقعوں، جلسوں اور ٹی وی شوز میں گانا گا چکے ہیں۔ اب حال ہی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں وہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی مشہور فلم '' مقدر کا سکندر'' کا گانا گنگنا رہے ہیں۔ ان کو سن کر شائبہ ہو رہا ہے کہ یہ گانا حمزہ شہباز نہیں بلکہ محمد رفیع گا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ شہباز مہمانوں کے سامنے گانا گا رہے ہیں اور حاضرین محظوظ ہو رہے ہیں۔

https://twitter.com/AdeelBa70674648/status/1495061718619279370?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1495061718619279370%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8ADD985D8B2DB81-D8B4DB81D8A8D8A7D8B2-DAA9DB8C-D985DB81D985D8A7D986D988DABA-DAA9DB92-D8B3D8A7D985D986DB92-DAAFD8A7D986D8A7-DAAFD8A7D986DB92-DAA9DB8C-D988DB8CDA88DB8CD988D988D8A7D8A6D8B1D984.814190%2F

حمزہ شہباز نے کشور کمار کا مشہور گانا ” روتے ہوئے آتے ہیں سب، ہنستا ہوا جو جائے گا " گایا۔ گانے کے اختتام پر پر حاضرین نے تالیاں بجا کر خوب داد دی۔

یہ بھی پڑھیں:”تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا”، مریم نواز کا گانا بھی سوشل میڈیا پر وائرل

خیال رہے کہ اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں مریم نواز نے بالی ووڈ کا مشہور گانا ”تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا” گا کر محفل لوٹ لی تھی۔

جنید صفدر کی شادی عائشہ سیف کیساتھ لندن میں انجام پائی تھی۔ 22 اگست جو لندن کے مہنگے اور انتہائی پرتعیش ہوٹل میں ہوئی۔ اس شادی کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار شریک ہوئے تاہم مریم اپنا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر پائی تھیں۔

شادی کے تقریباً 3 ماہ بعد جنید صفدر کی تقریب ولیمہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے لیکن 17 دسمبر کو پنڈال سجنے سے قبل ہی شریف خاندان کی جانب سے سیلیبریشن کا آغاز ہو چکا تھا۔

https://twitter.com/SilkLodhi/status/1467625610403106823?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1467625610403106823%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F74121%2Fmaryam-nawaz-song-music-pmln-nawaz-sharif%2F

اس سے قبل سوشل میڈیا پر حمزہ شہباز شریف کے گانے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔ سننے والوں نے لیگی رہنما کے سروں اور ان کی گائیکی پر انھیں خوب دی تھی۔

گانے کی یہ ویڈیو دراصل مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ سے قبل رکھی گئی ایک تقریب کی تھی۔ اس تقریب میں شریف خاندان کے قریبی عزیز اور رشتہ دار شریک ہوئے۔



حمزہ شہباز شریف نے اس تقریب میں مائیک تھاما اور سروں کا جادو جگایا۔ انہوں نے انڈیا کے مشہور آنجہانی گلوکار کشور کمار کا گانا ‘ہمیں تم سے پیار کتنا’ گا کر محفل لوٹ لی تھی۔ سننے والے انھیں داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔

اس موقع کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں حمزہ شہباز مقبول گانا ‘سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں’ گایا۔