عام انتخابات ، الیکشن کمیشن کا اسمبلی نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان

عام انتخابات ، الیکشن کمیشن کا اسمبلی نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق آج سے ملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائےگا، تمام صوبوں کے لئے حلقہ بندی کمیٹوں کی تشکیل 16 اپریل 2022تک کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام چیف سیکرٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر ز کو حلقہ بندی کے کام کے لئے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 11 اپریل 2022 سے 26 اپریل 2022 تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات کی فراہمی کی جائے گی، 20 اپریل 2022 سے 24 اپریل 2022 تک حلقہ بندی کمیٹوں کی ٹریننگ کی جائے گی جبکہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 28 مئی 2022کو کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیش کے مطابق 29 مئی 2022 سے 28 جون 2022 تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اپنے اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے، الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی 2022سے 30جولائی 2022 تک انجام دے گا، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست 2022کو شائع کی جائے گی۔