تحفے میں ملنے والے ہار کو فروخت کرنے کا الزام، عمران خان کے خلاف پہلی انکوائری

تحفے میں ملنے والے ہار کو فروخت کرنے کا الزام، عمران خان کے خلاف پہلی انکوائری
سابق وزیراعظم عمران خان مشکل میں پھنس گئے، تحفے میں ملنے والے ہار کو فروخت کرنے کے الزام میں عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے، سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پر بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والے قیمتی ہار کی فروخت کا الزام ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ ہار زلفی بخاری کی مدد سے لاہور کے جیولر کو فروخت کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہار کے حوالے سے جیولر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

https://twitter.com/miqazi/status/1513796831112740867

وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والا ہار مبینہ طورپر 18 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا ہے جبکہ چند لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں ، ایف آئی اے نے پہلی باضابطہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا تھا، کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کابینہ ڈویژن کی درخواست پر سماعت کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی عدالت میں پیش ہوئے حکومت نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے تحائف کو کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کا عکاس ہوتا ہے ایسے تحائف کی تفصیلات کے اجرا سے میڈیا ہائپ اورغیر ضروری خبریں پھیلیں گی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے جبکہ ملکی وقار بھی مجروح ہو گا۔