مسیحی برادری کا سیالکوٹ جلسے کیلئے پی ٹی آئی کو اپنی عبادت گاہ کا گراؤنڈ دینے سے انکار

مسیحی برادری کا سیالکوٹ جلسے کیلئے پی ٹی آئی کو اپنی عبادت گاہ کا گراؤنڈ دینے سے انکار
کرسچن کمیونٹی نے تحریک انصاف کو جلسے کیلیے گراؤنڈ دینے سے انکارکردیا۔

کرسچن کمیونٹی نے مذہبی عبادت گاہ کیلیے مختص گراؤنڈ تحریک انصاف کو جلسے کیلیے دینے سے انکارکردیا جب کہ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔

پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کا بروز ہفتہ شام 6بجے بارہ پتھر گراؤنڈ میں جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے۔

کرسچین کمیوٹنی نے اے سی اورڈی سی سیالکوٹ کو درخواست دی ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر تحریک انصاف ان کی عبادت گاہ گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے جس کی ان کی طرف سے کرسچین کمیونٹی اور مشنری ڈپارٹمنٹ سے کسی قسم کی اجازت حاصل نہ کی گئی ہے جو سرار سر زیادتی ہے۔ درخواست میں انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود اور عثمان ڈار نے کہا کہ وہ ہر صورت میں بارہ پتھر اسکول میں جس کیلیے وہ انتظامات مکمل کرچکے ہیں جلسہ کرینگے، کسی قسم کی مداخلت کی تو اس کی ذمے دار مقامی ن لیگ کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ ہوگی۔